Aaj ka din jtnonline 119

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
مشتری آج زائچے میں ہے۔ جو عزت دولت شہرت تینوں معاملات میں آپ کو ان شاء اللہ بہتری ہی دے گا۔ آپ کو آج ہی اندازہ ہو جائے گا۔ بس نیت صاف رکھیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
خانگی معاملات سے باہر نکل کر اپنے روزگار کی طرف دیکھیں۔ اچھے وقت کو ضائع کر دیں گے تو پھر بہت عرصہ انتظار کرنا پڑے گا۔ان دنوں مخالفین بھی سر چڑھے ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جلد بازی سے کوئی بھی کام نہ کریں۔ بس صورت حال کا پوری طرح جائزہ لے کر پھر ہی کوئی قدم اٹھائیں۔ ہو سکتا ہے آج اہم پیشکش بھی سامنے ہو۔ استخارہ ہی کر لیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

روزگار اور نوکری دونوں معاملات میں بے حد احتیاط کی ضرورت ہے۔آپ کو اندازہ نہیں کہ زحل کی اس وقت زائچے میں آمد بلاوجہ کی پریشانی کا سبب بن سکتی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اچھا دن ہے آج۔ اللہ پاک کا نام لے کر جس مقصد کے لئے قدم اٹھانا چاہیں گے۔ اس میں کامیابی ملنے کی امید ہے۔ آج کچھ اضافی رقم بھی ہاتھ میں آ سکتی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
صدقہ صدقہ اور بس صدقہ دینے کا مشورہ ہے۔ زائچے میں زحل اور عقرب دونوں ہیں جو آپ کی پوزیشن کو خراب کر سکتے ہیں۔ اس لئے ابھی خاموشی سے ہی وقت کو گزاریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جادو ٹونے وغیرہ جیسے حالات نے تنگ کیا ہوا ہے۔آپ کو مشورہ ہے کہ روحانی طور پر اپنے معاملات طاقت ور کریں نماز کی پابند ی کریں اور سورئہ فلک اور الناس صبح و شام پڑھیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کسی الجھن کا شکار معلوم ہو رہے ہیں اور آپ کے خلاف سازشیں بھی ہو سکتی ہے، بہرحال آنکھیں کھولی رکھنے اور اپنے تمام معاملات کا از سر نو جائزہ لے کر چلنے کا مشورہ ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ بلا سوچے سمجھیں چل رہے ہیں۔ اندیشہ ہے کہ وہ غلط راستے کا انتخاب نہ کرلیں۔ اپنے دل پر قابو رکھیں اور اپنے سارے معاملات اپنے اللہ پر چھوڑ دیں وہ ہی بہتر کرے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کی جس پریشانی نے معاملات خراب کئے ہوئے تھے۔ اس کا کوئی حل آج مل سکتا ہے اور آج ایک اہم معاملے میں آپ کی عزت میں اضافہ ہو گا۔ رقم بھی مل سکتی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
گھریلو ماحول میں قدرے کشیدگی کا اندیشہ ، وراثتی امور میں بھی پریشانی کا سامنا ہے اور جس بھی طرف سے امید لگا رکھی تھی وہ بھی آج پوری ہوتی دکھائی نہیں دے رہی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
بار بار کہا جا رہا ہے کہ یورنس اور قمر کے زائچے میں آنے سے تبدیلی کے بے شمار مواقع ملنے کا امکان ہے۔ اس بات کو معمولی سمجھ کر بالکل بھی نظر انداز نہ کریں، غور ضرور کریں۔

Leave a Reply