Aaj ka din jtnonline

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ستاروں کی چال بڑی اچھی پوزیشن بنا کر بیٹھی ہوئی ہے۔ اس میں آپ کے لئے بہت سا فائدہ ہے۔ آپ کوئی چانس بھی ہاتھوں سے مت جانے دیں۔ اپنا پورا فوکس رکھیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ جو چاہ رہے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے۔ تھوڑا سا انتظار کرنا بہتر رہے گا فی الحال جو مل رہا ہے۔ اس کو اپنے لئے اہم سمجھیں۔ لاپرواہی بڑے نقصان کی طرف لے کر جا سکتی ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کی ایک بڑی کوشش بڑی ہی کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے۔ا ٓج مشتری زائچے میں موجود ہے۔ جو ایک اچھے وقت بھی بحکم اللہ پیشن گوئی کر رہا ہے۔ اُمید ہے سب اچھا ہوگا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
کسی بھی طرف سے آنے والی آفر پر غور کریں۔ اور دوستوں وغیرہ پر بھی اعتبار کر سکتے ہیں۔ مالی طور پر ایک بند دروازہ کھل جانے کی امید ہے۔ آپ ذہنی طور پر تیار ہو جائیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
دل کے معاملات فوری ٹھیک کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ آپ کو آج ایک طرف سے روزگار میں بہتری کیا چھی خبر ملے گی جو لوگ کسی بھی الجھن میں ہیں وہ صرف توبہ سے کام لیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ کافی دنوں سے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔ وہ آج زحل اور عقرب کے زائچے سے نکل جانے کیو جہ سے کم سے کم ٹینشن سے تو آزاد ہوں گے۔ باقی بھی بہتری ملنا شروع ہو گی۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج دن اچھا تو ہے۔ مگر دماغ پر ایک عجیب سا بوجھ بھی محسوس ہو رہا ہے۔ آپ دو غریبوں کو کھانا کھلا دیں یہ بھی دور ہو جائے گا۔ ایک طرف سے رقم ہاتھ آئے گی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنی نظر ضرور اتاریں اور کسی بھی رسکی کام میں ہرگز ہاتھ نہ ڈالیں جو لوگ باز نہیں آئیں گے۔ ان کے لئے مشکل ہو گی۔ آج کا دن مالی لحاظ سے بہتر ہے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
صورتحال روزگار کے حوالے سے دن بدن اچھی ہوتی جا رہی ہے۔ آپ کو اس پر مکمل توجہ ہونی چاہئے۔ امید ہے کہ آنے والے دنوں میں آپ کو بڑا مالی فائدہ ملے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
کافی دنوں کے بعد صورتحال میں بہتری کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اب جس بھی کا میں رکاوٹیں آ رہی تھیں وہ ختم ہوں گی۔ اور دن بدن خود کو بہتر ہی محسوس کریں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
کل سے مالی معاملات میں بہتری کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ آپ کو اب مکمل محنت اور لگن سے چلنا ہوگا۔ انشاء اللہ اب دن بدن اس میں بہتری آتی رہے گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
صبح سے ہی اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی۔ آپ کے لئے سب سے زیادہ مسئلہ ان دنوں مالی معاملات کا ہے۔ اور اسی میں ہی بہتری ملنے کا زیادہ امکان ہے فکر مند نہ ہوں۔

Leave a Reply