Aaj ka din jtnonline 172

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج اچھا دن بحکم اللہ ثابت ہو گا۔ اللہ کا نام لے کر جس مقصد کے لئے قدم اٹھائیں گے اس میں کامیابی ملے گی اور جو لوگ کافی دنوں سے پریشان تھے وہ بھی سکون لیں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کے پاس ایک اچھا وقت ہے۔ اس کی قدر کریں، آپ لاپرواہی سے کام لے کر خود ہی اپنے معاملات خراب کررہے ہیں۔ ایسا نہ کریں۔ وقت بار بار ساتھ نہیں دیتا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
استخارے کے بغیر مت چلیں۔ ان دنوں آپ کو اپنے ہر معاملے میں سوچ سمجھ کر چلنے کی اشد ضرورت ہے۔ آپ بس جائز رزق اور جائز معاملے میں ہی چلیں گے تو بہتر ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کسی بھی جگہ نوکری کی کوشش میں ہیں۔ امید ہے کہ کامیابی ملے گی ویسے اگر اپنا کوئی ذاتی کام شروع کر لیں تو وہ آپ کے لئے زیادہ بہتر رہے گا، مبارک دن ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جس جگہ سے آپ کو ناکامی مل رہی ہے۔ بار بار وہاں جا کر اپنا وقت ضائع مت کریں۔ اس طرح تو اور نقصان اٹھانا پڑ جائے گا۔ اپنے معاملات کا ایک مرتبہ از سر نوجائزہ لیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو کسی بھی غیر کے ساتھ مل کر کوئی بھی کام نہیں کرنا چاہیے۔ خانگی جھگڑوں سے دور رہیں۔ اس میں کسی بھی طرح آپ کو فائدہ نہیں سب آپ کے خلاف ہوتے جا رہے ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
کسی بھی انجان شخص کا اعتبار نہ کریں، ویسے زائچہ تو یہ بتا رہا ہے کہ جن پر سب سے زیادہ اعتبار تھا۔ دھوکا دے سکتا ہے، خاص طور پر خاندانی معاملات میں نظر رکھیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
روزگار میں میرے اللہ نے چاہا تو بہتری ہے۔ ترقی اور من پسند جگہ پر تبادلے کا امکان بھی ہے اور اگر نیت صاف رکھیں تو روزگار بھی کام پر لگ سکتے ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ ایک اچھے وقت سے کام نہیں لے رہے، مسلسل لاپرواہی کسی بڑے نقصان کا میں بدل سکتی ہے۔ باز آ جائیں اور جس قدر ممکن ہو فضول کام چھوڑ کر روزگار کو پکڑیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اولاد کے کسی معاملے میں کچھ گڑ بڑ ہے۔ٹینشن کا امکان اور اولاد من مانی کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ آج کا دن اچھا تو ہے مگر صدقہ ہی ان مشکلات سے دور رکھے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
کسی بھی معاملے میں پریشانی نہیں ہے، مگر اس کے باوجود اگر آپ پریشانی کا شکار ہیں تو پھر آپ استخارے کی مدد لیں اور مت اعتبار کریں کسی بھی شخص کا آج کل ۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اپنے اخلاق اچھے کریں۔ آپ کو اندازہ نہیں ہے۔ آپ حقوق العباد کس طرح غلطیاں کر رہے ہیں۔ آج کا دن اپنی اصلاح کرنے کے لئے بے حدضروری ہے۔ لاپرواہی نہ کریں۔

Leave a Reply