آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
وقتی پریشانی ہے۔ جو دو تین یوم میں ختم ہو جائے گیا ٓپ اپنے سارے معاملات اللہ پاک پر چھوڑ دیں وہ سب اچھا کرے گا۔ دعا کریں اور توبہ سے بھی کام لیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اگر حالات آپ کی مرضی کے مطابق نہیں ہیں تو پریشان نہ ہوں۔ ایسا ہو جاتا ہے ان دنوں آپ کی مالی پوزیشن بھی کمزور ہے۔ آپ بس حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ایک اہم ذمہ داری سے نجات ملے گی۔ مگر روز گار کے حولے سے بھی ٹنشن بڑھ رہی ہے آپ زائچے کے مطابق صرف سیدھے راستے پر چلیں۔ ان دنوں اپنی اصلاح ضروری ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ان دنوں آپ کو اپنوں کی جانب سے مخالفت کا سامنا ہے۔ آپ کو نہایت سوچ سمجھ کر قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ذرا سی غلطی اپنوں سے دوری کا سبب بن سکتی ہے خیال رہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ سچ پر قائم رہیں اور کسی بھی معاملے میں غلط بیانی سے کام لے کر اپنے آخرت کو خراب مت کریں۔ ان دنوں آپ کی مالی پوزیشن بھی خراب رہ سکتی ہے۔ ذکر الٰہی کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
غصہ آجکل ضرورت سے زیادہ کر رہے ہیں جس بھی کام کو کرنے کا ارادہ ہے اس میں ناکامی کا اندیشہ ہے۔ آپ خود سے کوشش کے بجائے اپنے اللہ پاک کے سپرد کر دیں سب۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ذہنی ڈپریشن میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے نا جانے کس طرف سے ایسا ہو رہا ہے بہر حال اس وقت تو صرف اللہ پاک سے دعا کرنے کی ضرورت ہے۔ توبہ تو لازمی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اولاد کے کسی معاملے میں اچھی خبر مل رہی ہے اور جو لوگ رشتے کی بندش کا شکار تھے۔ یا پھر قانونی معاملات میں جکڑے ہوئے تھے۔ وہ بحکم اللہ آزاد ہو سکیں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج کا دن اچھا تو ہے۔ مگر مسلسل کسی ایسی بات کی جانب اشارہ کر رہے ہیں جس سے آپ انجان ہیں آج ایک موقع ملے گا اس کو جانے کا اپنی کوشش تیز کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جن افراد نے اپنے گھر میں نحوست محسوس کی ہوئی ہے وہ دروازے میں اندر کی طرف بسم اللہ شریف لکھ کر لگا دیں۔ اور اپنے دستر خواں کو وسیع بھی ضرور کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک اہم معاملے میں سے نکلنے کی اطلاع ملے گی۔ مگر ابھی اولاد کے حوالے سے اہم فیصلہ کرنے کے لئے مزید وقت درکار ہے۔ جلد بازی سے کام نہ لیں تو آپ کے لئے اچھا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو پھر ایک بار انجانی سی بندش کا سامنا ہے۔ آپ نے اگر صبح ہی اپنا صدقہ دے دیا تو اس کے بڑے اچھے نتائج ملیں گے اور جو بلا تھی وہ بھی ٹل جائے گی انشاء اللہ

Leave a Reply

%d bloggers like this: