Aaj ka din jtnonline 129

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
مالی معاملات میں جو پریشانیاں محسوس کی جا رہی تھیں،اُن میں اب نمایاں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے۔میرے اللہ نے چاہا تو اب جلد ہی صورت حال آپ کے قابو میں آ جائے گی اور آپ ان مشکلات سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔جو لوگ دِل کے معاملے میں اپنی من مانی کر رہے ہیں،وہ اگر واپسی کا راستہ اختیار کر لیں تو اُن کے لئے زیادہ بہتر رہے گا،اس میں ویسے بھی آپ کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کی ایک بڑی پرانی مراد اب پوری ہونے جا رہی ہے۔ یہ ہفتہ بڑے عرصے کے بعد آپ کے لئے بحکم اللہ بہتری لایا ہے۔آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے، وہ اِن شاء اللہ ہو جائے گا اور گھر سے بیماری بھاگ جائے گی، جو لوگ جادو ٹونے وغیرہ کے چکروں میں جکڑے ہوئے تھے، وہ بھی اب اس سے آزاد ہونا شروع ہو جائیں گے ۔بیرون ملک رہنے والے بھی اب واپسی کا پروگرام بنائیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ایک اہم ذمہ داری پوری ہو گی اور آپ اس مشکل سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے،جس نے عرصہء دراز سے آپ کو تنگ کیا ہوا تھا۔ملازمت پیشہ افراد کے تبادلے کا امکان ہے، ترقی کے معاملات بھی آگے بڑھیں گے،جو لوگ اپنے بچوں کے حوالے سے پریشان تھے،اُن کے لئے اب اچھی خبریں ہیں۔اس ہفتے روزگار کے امور میں بہتری ہونے کی امید ہے، مشتری کی آمد اِن شاء اللہ بہتری دے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ پھر ایک بار پٹڑی سے اُتر گئے ہیں، آپ کے دِل کے معاملات اگر ٹھیک نہ ہوئے تو صورت حال بڑے بُرے انداز میں آپ کے خلاف ہو گی۔ جن لوگوں نے توبہ سے کام لیا، وہ بچ جائیں گے،آپ کے لئے یہ موقع ہے۔نوکری کی تلاش کرنے والوں کے لئے اِن شاء اللہ اب خوشخبری ہے،کسی وقت بھی اچھی خبر آ سکتی ہے ،اولاد کے اوپر اس وقت بڑی گہری نظر رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
روزگار کے حوالے سے لاحق ٹینشن ختم ہونے کی امید ہے، روزی کا وعدہ میرے اللہ نے کیا ہوا ہے، پھر اس میں پریشان کیوں ہیں،غیب سے اس کا سلسلہ بن جائے گا ۔کاروباری حضرات بھی اب کافی عرصے کے بعد سکون کا سانس لے سکیں گے،قرض وغیرہ کے معاملات بہتر ہوں گے اور من پسند جگہ رشتے کی بات بھی طے ہونے کا واضح امکان دکھائی دے رہا ہے ،وہ بھی جلد۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کیوں آج کل غصے میں زیادہ رہتے ہیں،ہر بات کو لے کر پریشان ہو جاتے ہیں۔اس وقت مریخ بھی زائچے میں نہیں ہے،پھر ایسا کرنا صرف اپنی صحت خراب کرنے اور رشتے کمزور کرنے والی بات ہے،عقل سے کام لیں اور آج کل حسب ِ توفیق صدقہ بھی دیتے رہیں،خانگی معاملات سے دور رہیں،اور جس طرف سے خبر آئے اُس کی اچھی طرح تصدیق کر لیں،پھر کوئی قدم ٹھائیں ورنہ خاموش رہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صرف آپ کے ٹھیک ہونے کی دیر ہے، سب کچھ خودبخود ٹھیک ہو جائے گا، اپنی فوری اصلاح کریں،آپ کی روحانی قوت اور چھٹی حس ویسے بھی بہت تیز ہے، صورتِ حال کا اندازہ لگا لیتے ہیں،اِس لئے آپ اس حس سے ہی کام لیں، پھر کوئی قدم اٹھائیں ۔ اولاد کے حوالے سے ابھی کوئی بڑا فیصلہ کرنا بہتر نہیں،سب اللہ پاک پر چھوڑ دیں، وہ سب کچھ اِن شاء اللہ ضرور اچھا ہی کرے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک وقت میں دو جگہ پر کام کرنے کی پیشکش ملنے کا امکان ہے اور ضرورت بھی ابھی ایسی ہی ہے،آپ آج کل جس انداز سے محنت کریں گے اُس طرح سے فائدہ ملے گا، جو لوگ لاپرواہی سے کام لیں گے وہ ایک اچھے وقت کو اپنے ہاتھوں سے گنوا بیٹھیں گے،ان دِنوں محنت کرنا سرمایہ کاری ہے، اللہ پاک پر بھروسہ رکھ کر چلنے سے اِن شاء اللہ آپ ہر مشکل سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ان دِنوں آپ کی بڑی پریشانیاں بحکم اللہ تیزی سے بھاگ رہی ہیں،آپ کو اب سکون کا سانس نصیب ہو گا اور جس طرف بھی اللہ کا نام لے کر امید لگائیں گے، وہ پوری ہونے کی اطلاع بھی ملے گی،جو لوگ کسی بیماری میں مبتلا ہیں ،وہ صرف منت مانگ لیں کہ اللہ مجھے اچھا کر دے،مَیں تیری بار گاہِ الٰہی میں نوافل ادا کروں گا، تو اِن شاء اللہ وہ جلد ہی ٹھیک ہو جائیں گے۔دِل سے نکلی دُعا ضرور پوری ہوتی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ ایک بڑی مشکل سے نکلنے میں کامیاب ہونے لگے ہیں ،لگتا ہے آپ کی کوئی نیکی کام آ گئی ہے۔ ان دِنوں آپ دوبارہ اپنے تمام معاملات کا جائزہ لیں،جہاں پر بھی تھوڑی سی غلطی محسوس ہو اس کو ٹھیک کریں،حالات خودبخود آپ کے حق میں ہوتے چلے جائیں گے ۔گھر پر بھی پوری توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے،اولاد اور بیوی کو آپ کی سخت ضرورت ہے،بس شرارتوں سے دور رہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
روزگار میں بہتری کی امید ہے اور جو لوگ کافی دِنوں سے سخت مشکلات کا سامنا کر رہے تھے، وہ اب جلد ہی تمام مشکلات سے آزاد ہوں گے اور روزانہ کے حساب سے بہتری ملنے کا عمل شروع ہو گا۔یہ ہفتہ آپ کو اپنوں سے تعلقات میں بہتری لانے کا اور اپنے غصے کو قابو میں رکھنے کا بھی مشورہ دے رہا ہے اور کسی وقت بھی غیر متوقع ذریعے سے رقم بھی آپ کے ہاتھوں میں آ سکتی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ بدنظری میں آنے لگے ہیں،بیماری اور رکاوٹیں شاید اسی وجہ سے ہیں،فوری طور پر اپنی نظر اتاریں اور غریبوں کو کھانا بھی کھلائیں، اس سے آپ تمام مشکلات اور بندش وغیرہ سے نکل آئیں گے،بعد نمازِ مغرب روزانہ سورۂ واقعہ پڑھنے کا عمل بھی شروع کریں،روزگار میں اسی سے برکت ہو گی۔اس وقت آپ کی مالی پوزیشن بہت کمزور ہے۔یہ عمل اس کے لئے بہترین ثابت ہو گا۔

Leave a Reply