70

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو وارننگ دی جا رہی ہے ۔ دل لگی جیسے معاملے سے دور رہیں۔ کوئی بھی ایسی شرارت آپ کو کسی بڑی مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ اعتبار والا شخص عین موقع پر دھوکا دے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
صحت کا صدقہ دیں۔ کسی ٹینشن کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے اور کوئی آپ کو پس پردہ تنگ کرنے کی کوشش میں ہے۔آپ جس قدر ممکن ہو بس اپنی نظر بھی لازمی اتاریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کی ایک اہم ذمہ داری کم ہو گی۔ اخراجات پورے ہونے کے لئے کسی جانب سے اچھی خاصی رقم کا حصول بھی ممکن ہو گا اور آج ایک پرانے تعلق سے بھی کچھ فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں پڑے ہ وئے ہیں جن سے حاصل کچھ بھی نہ ہو گا۔ وہ اپنے ساتھ ظلم کر رہے ہیں۔ آج کا دن آپ کی اصلاح کے لئے ہے۔ خدا کے لئے خود کو ٹھیک کر لیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
شاٹ کٹ راستہ اختیار نہ کریں۔ اس میں بڑے نقصان اور قانونی معاملات کا خطرہ ہے۔ جو نصیب میں رزق لکھا ہوا ہے وہ آپ کو مل کر ہی رہے گا۔ فکر نہ کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اس وقت آپ کی پریشانی کم کرنے کے لئے ان شاء اللہ قدرتی وسائل بنتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور جو لوگ کسی بھی مشک میں ہیں۔ آج خودبخوداس میں بہتری محسوس کریں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ایک اہم ضرورت پوری ہو گی۔رقم کا حصول آسان ہو گا اور عزیزو ں سے جو ناراضگی چل رہی تھی وہ بھی اب ختم ہونے کی امید ہے۔ حاسدین کو آج شکست ہو گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اللہ اللہ کرکے مشکل ختم ہوئی ہے۔ دوپہر کے بعد صورت حال بڑی شاندار ہو جائے گی اور جن لوگوں نے اپنے روحانی معاملات ٹھیک نہیں کئے وہ توبہ کرکے نماز پر آ جائیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اچھا دن ہے۔ مالی طور پر بھی اور جس بات نے تنگ کیا ہوا تھا۔ وہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ آج کا دن آپ کی ایک دلی مراد کو بھی پورا کرے گا۔ نیا راستہ بھی ملے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ جس بات کو لے کر پریشان ہیں۔ ان شاء اللہ اس کا کوئی حل ضرور مل جائے گا۔ اور آج آپ کو صحت میں بہتری، ضرورت کے تحت رقم کا حصول بھی ممکن ہو سکے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک روحانی اور مددگار دن ہے۔ آج کسی کے کام آکر خوشی حاصل ہو گی اور جس بھی طرف سے رقم آنی تھی وہ کسی وقت بھی مل جائے گی۔ بیرونی ملک سے بھی رابطہ ہو گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک بڑی تبدیلی کے احکامات ہیں۔ بیرون ملک رہنے والے واپسی کا راستہ بنائیں گے اور یہاں پر بھی ایک نیا کام شروع ہونے کے واضح امکانات روشن ہیں۔ اچھا دن ہے۔

Leave a Reply