Aaj ka din jtnonline

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کی ایک مشکل آج حل ہو گی، سمجھ لیں کہ کوئی نیکی کام آ گئی ہے اور جن افراد نے اپنے روزگار کے حصول کے لئے سفر کرنا ہے وہ کر سکتے ہیں، ان شاء اللہ بہتری ہو گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اس وقت اپنوں سے اختلافات کا اندیشہ ہے اور نوکری کو بھی خطرہ لاحق نظر آتا ہے، غصہ کم کریں اور روزگار کے لئے اللہ سے دعا کریں وہ سب اچھا ہی کرے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اس وقت اپنوں سے اختلافات کا اندیشہ ہے اور نوکری کو بھی خطرہ لاحق نظر آتا ہے، غصہ کم کریں اور روزگار کے لئے اللہ سے دعا کریں وہ سب اچھا ہی کرے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ان دنوں آپ کی مالی پوزیشن میں بہتری لانے والا ستارہ اچھی پوزیشن پر ہے۔آپ کو صرف حکمت عملی سے کام لینا ہے، اب غلطی کی بالکل بھی گنجائش نہیں ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج آپ جس طرف سفر کر رہے ہیں، وہ مناسب نہیں نظر آتا۔ آپ ایک مرتبہ پھر از سر نو تمام حالات کا جائزہ لیں۔ اپنی غلطی جہاں نظر آئی اس کی فوری اصلاح کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو اپنے گھریلو ماحول میں کشیدگی کا سامنا ہو سکتاہے اور آپ کی بات اب کوئی سمجھنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ بے حد محتاط ہو جائیں اور کچھ دنوں تک خاموشی سے کام لیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج بھی آپ کو نظر اتارنے کی اشد ضرورت ہے اور نحوست والا ستارہ آپ کو تنگ کر رہا ہے، معاملات دوبارہ واپسی کی طرف جا سکتے ہیں۔ بے حد محتاط رہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
مخالفت کی شدت میں اضافہ بھی ہو رہا ہے اور جو کام آپ کرنے جا رہے ہیں۔ وہ عین موقع پر جا کر رک نہ جائے۔آپ کو آج صرف دو غریبوں کو کھانا کھلانا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک بار پھر سوچ لیں کہ جو قدم آپ اٹھانا چاہتے ہیں۔ وہ ٹھیک ہے۔ اس طرح تو آپ کی زندگی میں پھر کوئی بڑی ٹینشن نہ شروع ہو جائے۔ توبہ سے کام لیتے رہا کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کی ایک ضرورت بھی پوری ہوگی اور اللہ نے چاہا تو کھوئی ہوئی عزت بھی بحال ہو گی۔ بس اپنی مرضی کے مطابق کام نہ کریں۔ اللہ سے دعا کریں جو میرے حق میں اچھا ہے وہ کر دے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج کا دن اچھا رہے گا۔ کافی دنوں سے مشکلات کا ایک سلسلہ تھا۔ جو آپ کو گھیرے ہوئے تھا وہ ختم ہو گا اور جس قدر بھی بندش سخت ہو وہ ٹوٹ جائے گی، ان شاء اللہ۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
دل لگی کرنے والے دور اندیشی سے کام لیں۔ حالات اس بات کی بالکل بھی اجازت نہیں دیتے کہ ایسا کیا جائے دھوکا تو ملے گا، مگر آپ کو مالی نقصان کا بھی خطرہ ہے آج۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply