72

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
تبدیلی کے اثرات نمایاں ہو رہے ہیں۔ اگر اب بھی آپ نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا تو شاہد پھر زیادہ بڑا عرصہ انتظار کرنا پڑے۔ آج کا دن اچھا موقع دے رہا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی قسم کی غیر ذمہ دار حرکت کریں گے۔ ان کو نقصان ہو سکتا ہے۔ ناجانے کیوں زائچہ آپ کو راہ مناسب ظاہر نہیں کر رہا، ہو سکے تو استخارہ کر لیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
کسی بھی شخص سے مل کر کام کرنے کے بجائے آپ اگر اکیلے کام کریں گے تو نتائج زیادہ اچھے ہوں گے۔ آج کا دن غیر متوقع ذریعہ سے رقم کا حصول بھی ممکن کرے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو جس بھی شخص سے لالچ کی بو آ رہی ہو اس سے فوری طو رپ ردور ہو جائیں اور ابھی بالکل خاموش ہو کر جو روزگار مل رہا ہے صرف اس پر توجہ دیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک بھی غلطی آپ کو بڑی مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ کل شام تک زحل زائچے میں رہے گا۔ یہ یہاں سے نکلے گا تو صورت حال ہی بدل جائے گی۔ آج کا دن صرف صدقہ دیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ اس اچھے وقت سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ وہ ایک مرتبہ استخارہ کر لیں کہ کس جگہ پر غلطی ہو رہی ہے۔ ضرور کوئی ذاتی غلطی ہے جو آپ کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کالے ماش سے نظر اتاریں اور دو غریب افراد کو بھی کھانا کھلائیں تو آپ کئی مشکلات سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ ابھی رجعت نظر آ رہی ہے غور کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جب تک آپ مستقبل کو سامنے رکھ کر کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔ حالات بھی نہیں بدلیں گے۔آپ کی پریشانی اسی وجہ سے ہے کہ آپ مستقل مزاجی سے بالکل بھی کام نہیں لیتے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اولاد کے حوالے سے لاحق ٹینشن ابھی جاری رہ سکتی ہے۔ اس سے نکلنے کا کوئی راستہ فی الحال نہیں ماسوائے اللہ پاک سے دعا کرنے کا اور نماز سے بھی مدد مانگیں تو بہتر ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک طرف سے کسی بڑے کام کے ہونے کی خوشخبری مل رہی ہے۔ جو لوگ روزگار کے حوالے سے پریشان تھے۔ ان کو اچانک بڑی خبر ملے گی۔ آج کا دن صحت میں بہتری بھی لائے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
فوری طور پر کسی بھی قسم کی تبدیلی کے حوالے سے مت سوچیں، ابھی اس کے لئے مناسب وقت نہیں ہے جو کام کر رہے ہیں اللہ پاک کا نام لے کر اس پر ہی غور کریں تو بہتر ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کی ایک اہم ضرورت پوری ہو گی۔ چھو ٹی موٹی رقم کا حصول بھی ممکن ہو گا اور آپ کو اپنے گھر میں بھی کوئی بڑی خوشی آتی نظر آئے گی۔ بس دل لگی میں نہ پڑیں تو بہتر ہے۔

Leave a Reply