Aaj ka din jtnonline 124

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل
اچھا دن ہو سکتا ہے۔ اگر آپ نے مناسب فیصلے کئے اور آج آپ لین دین میں ہوشیار ہیں ذرا سی غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ تبدیلی کی ہوا بھی چل پڑی ہے۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی
آج کا دن اچھا روحانی حوالے سے مددگار ہے۔ اس لئے آپ اس اچھے وقت کا استعمال کرنے اپنے لئے اہم فیصلے کر سکتے ہیں جو لوگ نماز کی پابندی کریں گے وہ زیادہ فائدے میں ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون
آپ آج کل ضرورت سے زیادہ اوپن ہو رہے ہیں اور کسی بھی طرح آپ کے حق میں بہتر نہیں ہے۔ آپ اللہ پاک کا نام لے کر صرف اپنے روزگار پر توجہ دیں۔ اسی میں فائدہ ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی
جس مقصد کے لئے رقم کی ضرورت ہو گی۔ اس کا بندوبست ہو سکتا ہے۔ آج کا دن مالی لحاظ سے اچھا اور آپ کی گھریلو پریشانی کو بھی کم کر رہا ہے۔ بس آپ ثابت قدم رہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست
آپ استخارے کی مدد سے چلیں۔ ابھی آزمائشی سا وقت چل رہا ہے۔ آپ کو ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ ذرا سی غلطی بڑے نقصان کا موجب بن سکتی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر
کوئی بھی کام بغیر مشورے کے بالکل مت کریں۔ آپ کو اس طرح نقصان ہوسکتا ہے اور آج کل اپنا غصہ بی قابو میں رکھیں ، آپ کو شیطان پوری طرح جکڑنے کی کوشش میں ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
جو لوگ کسی نئے کام کی ابتداء چاہتے ہیں ۔وہ بغیر کسی شراکت شروع کر سکتے ہیں اور جن لوگوں نے نوکری کرنی ہے۔ آج کی کوشش بڑی کامیابی دلا سکتی ہے۔ ان کو۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر
صدقہ لازمی دیں۔ آپ کسی انجانی سی بندش وغیرہ کا شکار ہیں۔ ابھی کھل کر نہ چلیں۔ اس طرح نقصان ہو سکتا ہے۔ آج کا دن مکمل زبان بندی کا مشورہ بھی دے رہا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
کل جو رکاوٹ محسوس ہو رہی تھی یہ آج صبح ہی ختم ہو جائے گی۔ اور جن لوگوں نے آپ کو پریشان کر رکھا ہے وہ ابھی چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ فی الحال آپ خاموش رہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری
آج کا دن اچھا ہے۔ آپ کی ایک بڑی پریشانی بحاکم اللہ کم ہو گی اور مالی طور پر کسی طرف سے اچھی خبر بھی آئے گی۔ آج اولاد کے کسی معاملے میں بڑی کامیابی بھی ملے گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری
جو لوگ مسلسل کسی بیماری کا سامنا کر رہے ہیں۔ اب وہ تیزی سے اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ آج گھریلو ماحول میں بھی جاری کشیدگی کم ہونے کی امید ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ
آپ آج کل جس ٹینشن کا شکار ہیں۔ اس سے نکلنے کا سلسلہ بننا شروع ہو گیاہے ۔امید ہے کہ ایک دو روز میں اس سے مکمل چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

Leave a Reply