آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل (آج کا دن کیسا)

ایک روحانی سلسلہ بہتری کی جانب لے کر جانے میں مددگارہوگا۔ آپ کو بلاک رقم کا حصول بھی ممکن دکھائی دیتا ہے۔ آج بڑا اچھا دن ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اب آپ پرائز بانڈ کی خریداری کر سکتے ہیں۔ امید ہے کہ بڑا انعام سابقہ نقصانات کا ازالہ بھی کر دے گا اور اپنوں سے بھی فائدہ حاصل ہوگا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ان دنوں آپ کی صحت کا مسئلہ تھوڑا سا خراب ہے۔ صدقہ بھی دیں اور اپنی نظر بھی اتاریں۔ آپ کو آج اولادکے مستقبل کے حوالے سے بھی خبر ضرور ملے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک بڑی کوشش ب ڑے کام کو آسان کر دے گی اور آپ کو معلوم ہونا شروع ہو جائے گا کہ آپ کی توبہ قبول ہو رہی ہے۔ اب آپ بھی نماز کو پکڑیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک اچھا سلسلہ بن جانے والا ہے اور پرانی ایک ٹینشن سے نجات بھی مل جائے گی اور جو ذمہ داری بڑھ گءی تھی اب تیزی سے کم ہوں گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جن حالات سے آپ گزریں ہیں۔ آپ کی ہمت ہے۔ سمجھ لیں کہ اب حالات ان شاءاللہ آپ کے حق میں ہو گئے ہیں۔ بس نیت صاف کرکے نماز پر توجہ دیں۔

گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن کا کرونا وباء کے دوران47 ممالک کی مدد کا اعلان

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج عطارد اور مشتری دو دن کے لئے زائچے میں اکٹھے ہونے جا رہے ہیں۔ مالی اور عزت کے معاملات ان شاءاللہ بڑے اچھے انداز سے آج بہتر ہو سکیں گے، شام تک۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ دو بھوکوں غریبوں کو کھانا کھلائیں اور کالے ماش کیڑوں مکوڑوں کو ڈالیں تاکہ جو رجعت اور نحوست محسوس کی جا رہی ہے وہ ختم ہو جائے، ان شاءاللہ

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اُدھار کی رقم میں واپسی کا سلسلہ اب شروع ہونے کی امید ہے اور آپ جس فکر مندی کی زندگی گزار رہے تھے۔ آج وہ ٹینشن کم ہونا شروع ہو جائے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج کچھ خبریں اچھی ہیں آپ کے لئے۔اللہ آپ کی تمام مشکلات آسان کرے۔ بس آپ اب سچی توبہ کرکے ایک اچھی انداز سے زندگی گزارنے کا عزم کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اخراجات کا توازن ایک بار پھر بگڑنا شروع ہو گیا ہے۔ آپ کچھ خیال کریں۔ کفایت شعاری سے کام لیں اور پلاننگ کے ساتھ چلیں گے تو بات بنے گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج اچھا دن ہے آپ کو کسی جانب سے رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا اور کوئی قریبی عزیز دوست بھی مدد کرے گا۔ آج مہمانوں کی آمد بھی ہے۔

آج کا دن کیسا

Leave a Reply