Aaj ka din jtnonline

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل
مالی معاملات میں خاطر خواہ بہتری کا امکان ہے۔ لیکن ابھی جلد بازی سے کام نہیں لینا اور اپنے راز بھی کسی کے سامنے اوپن نہیں کرنے ہیں۔ دشمن چوکنا بھی ہے۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی
ابھی آپ کا ستارہ آزمائشی پوزیشن پر موجود ہے۔ آپ نہایت محتاط انداز سے چلیں اور تھوڑی سی غلطی کی گنجائش بھی نہیں ورنہ بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون
ایک بندش معلوم ہوتی ہے۔ آپ کو روحانی طور پر مضبوط ہو کر اس سے لڑناہے۔ نماز کی پابندی کریں اور اپنے خراب معاملات پر توجہ کرکے ذکر الٰہی شروع کر دیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی
روزگار کے حوالے سے اب بہتری آتی چلی آ رہی ہے۔ آپ کو محنت اور لگن کی اشد ضرورت ہیّ ان دنوں آپ کو اس حوالے سے آفر ملے تو اس کو فوراً قبول کرلیں۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست
جن لوگوں نے آپ کو مشکل میں ڈال دیا ہوا تھا۔ اب وہ خود اس مشکل کا شکار ہو گئے ہیں، مگر آپ کے معاف کر دینے کی پالیسی اپنانی ہے۔ آپ کا راستہ صاف ہو جائے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر
ایک سازشی پوری کوشش میں لگا ہوا ہے۔ فوری طور پر اپنے اردگرد حصار بنا لیں تاکہ کسی بھی قسم کا نقصان نہ دے سکے۔ آج کا دن روزگار کے حوالے سے اچھا نظرآتا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
استخارے کی مدد لیتے رہیں اور حسب توفیق صدقہ بھی دیں۔ آپ کا ستارہ مشکل میں آیا ہوا ہے۔ اس میں توبہ کریں اور ہو سکے تو غریبوں کو کھانا بھی کھلا دیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر
جن لوگوں نے اپنے نئے کام کی ابتدا کرنی ہے وہ اب کر سکتے ہیں۔ ان کو کامیابی ملے گی اور جو لوگ قرض وغیرہ میں پھنسے ہوئے ہیں، کافی حد تک بہتری میں آجائیں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
ایک بھی ایسا کام نہ کریں، جس میں رسک شامل ہو۔ آپ جلد بازی میں کچھ غلط فیصلے بھی کر رہے ہیں۔ ان کا جائزہ لے کر ان کو فوری طور پر ٹھیک کریں تو بہتر ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری
آپ کا زائچہ ان دنوں عزت والا خانہ کمزور ظاہر کر رہا ہے۔ اس لئے اس معاملے میں ذرا سی بھی لاپرواہی نہیں کرنی اور عشق و محبت سے بھی ہر ممکن دور ہی رہنا ہو گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری
کاروباری حضرات ابھی مزید سرمایہ کاری نہ کریں اور صبر سے کام لیں۔ جو حالات خراب ہوئے ہیں وہ ضرور ٹھیک ہوں گے ۔ ان شاء اللہ ،آج ویسے ایک خوبصورت دن ثابت ہوگا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ

بار بار غلطی پر غلطی کر رہے ہیں۔ ان لوگوں کو ہرگز قریب نہ کریں جو پہلے بھی آپ کو دھوکا دے چکے ہیں۔ اس بار بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔ بہت بڑی وارننگ ہے آپ کو۔

Leave a Reply