Aaj ka din jtnonline

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
مبارک دن ہے روحانی حوالے سے بھی فائدہ ملے گا اور دنیاوی ایک بڑی خواہش بھی پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ آج روزگار کا ایک نیا سلسلہ بھی بنتا دکھائی دیتا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
عطارد اور مشتری ان دنوں آپ کے زائچے میں ہے۔ روز گار کے امور میں بھی بہتری دے گا اور عزت میں اضافے کا بحکم اللہ سبب بھی بنے گا۔ ٓپ کی توجہ زیادہ تر محنت پر ہونی چاہئے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ اچھے دنوں کو خانگی مسئلے کی وجہ سے ضائع کر رہے ہیں۔ حالانکہ ایسے مواقع بار بار نہیں ملتے اگر آپ محنت کریں گے عقل سے کام لیں گے تو صورتحال مکمل آپ کے ساتھ ہو گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جہاں غلطیاں ہو رہی ہیں۔ آپ وہاں پر دیکھ ہی نہیں رہے اور اپنی اصلاح ہی نہیں کر رہے جو کہ خطرناک بات ہے۔ صورتحال ایسی رہی تو پھر کچھ بھی ہاتھ نہیں لگے گا۔ یہ بات یاد رکھیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
صورتحال بحکم اللہ تیزی سے آپ کے حق میں بہتر ہوتی جا رہی ہے۔ آپ کو جس کام میں بھی رکاوٹوں کا سامنا تھا۔ اب وہ آہستہ آہستہ دور ہونا شروع ہو گئی ہے۔ آج اندازہ ہوگا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
مخالفین آج بھی اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ آپ کو بے حد ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے آپ کو ذرا سی لاپرواہی آپ کو کسی بڑی مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ غیر ضروری کام نہ کریں بہتر ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج کا دن اچھا ہے۔ آپ کی ایک دلی مراد پوریہ و رہی ہے۔ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے۔ اس کے ہونے کے واضع امکانات روشن ہیں رقم بھی ہاتھ لگے گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
خانگی معاملات بار بار آپ کو تنگ کر رہے ہیں۔ آپ کی توجہ اس طرف زیادہ ہونے کی وجہ سے ایک اچھا وقت آپ کے ہاتھوں سے تیزی سے نکلتا جا رہا ہے۔ اس بارے میں غور ضرور کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو بھی شخص آپ کے معاملات میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وہ آج انشاء اللہ خود بخود تیزی سے پیچھے ہٹ جائے گا اور آپ کی بڑی مشکل آسان ہو گی۔ آج ایک اچھا دن ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
دوسروں کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنے والوں کو زبردست قسم کی وارننگ ہے۔ وہ پکڑے جائیں گے اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آج دل کو ہر صورت قابو میں رکھنا ہوگا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اپنے لئے حالات خود خراب مت کریں۔ آپ کو اندازہ نہیں کہ آپ کس مشکل میں پھنس رہے ہیں۔ اس طرح مالی نقصان بھی ہوگا اور عزت کا مسئلہ بھی ہمارا کام صرف وارننگ دینا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک بار پھر کسی دوست یا اپنے کی جانب سے مخالفت کا اندیشہ ہے اور اندرون خانہ یہ معاملا چل رہا ہے۔ سوچ سمجھ کر کام کریں۔ آج بڑا ہی اہم دن ثابت ہونے والا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply