Aaj ka din jtnonline 62

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کا دن آج شام تک صورتحال کو آپ کے حق میں کرنے میں مددگار ہوگا۔ آپ کو بس صبر و تحمل سے کام لینا ہوگا اور خود بھی زیادہ اوپن ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج کا دن صورتحال ٹوٹل آپکے حق میں ہونے کی نشاندہی ہو رہی ہے۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو سکتا ہے۔ بس دل کے معاملات جلد ٹھیک کر لیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ان دنوں زائچہ آپ کے حق میں جا رہا ہے۔ آپ کو پچھلے دنوں کافی مشکلات کا سامنا تھا۔ اب صورتحال بد گئی ہے۔ انشاء اللہ آج دوپہر کے بعد ہی آپ بہتری محسوس کریں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو فوری طور پر اپنے تمام معاملات کا اچھی طرح جائزہ لے لینے کی اشد ضرورت ہے۔ ٓپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے۔ اس کے ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ بس غلطی ٹھیک کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو انشاء اللہ اپنے کاموں میں آسانیاں ملیں گی۔ آپ جس بھی مسئلے کا شکار ہیں وہ بھی اب ٹھیک ہوتا نظر آتا ہے۔ آج خود بخود اس کا اندازہ ہو جائے گا فکر نہ کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
مخالفت والا خانہ کھلا ہوا ہے۔ آپ کو آج بے حد محتاط چلنا ہوگا اور اپنے تمام معاملات کو ہر ممکن خفیہ رکھنے کی اشد ضرورت ہے ورنہ بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صدقہ لازمی دیں۔ مخالفت والا خانہ کھلا ہوا ہو تو کسی نہ کسی جانب سے مسئلہ پیدا ہونے کا اندیشہ ہی رہتا ہے۔ صدقہ اس چیز کو بچائے گا۔ آج غصہ قابو میں ضرور رکھیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
صورتحال آج بڑی اچھی ہے۔ کیونکہ ستاروں کی خوبصورت چال جو اس وقت بنی ہوئی ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ آج کا دن مالی حوالے سے بھی اچھا ہے اور روز گار کے امور کے معاملے سے بھی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
حالات کافی حد تک خراب ہیں۔ صدقے کا عمل جاری رکھیں۔ اور استخاریکے بغیر کوئی قدم ہرگز نہ اٹھائیں اور آجکل آپ کی صحت کا معاملا بھی آپ کو تنگ کر سکتا ہے چیک اپ کروائیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج اچھا اور ہر حوالے سے مدد گار دن ثابت ہوگا۔ آپ جس مقصد کے لئے بھی قدم اٹھائیں گے اس میں کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔ بڑی چھوٹی رقم بھی ہاتھ لگ سکتی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ان دنوں آپ عقل سے کام ہی نہیں لے رہے۔ بس دل جو کہہ رہا ہے۔ ویسے ہی کر رہے ہیں جو کہ نہایت ہی بے وقوف والی بات ہے۔ وارننگ ہے جتنی جلدی ہو سکے اپنے معاملات ٹھیک کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
کافی دنوں کے بعد ستاروں کی پوزیشن اب بدلنا شروع ہو گئی ہے۔ شام تک اس کا رزلٹ آپ کے سامنے آ جائے گا انشاء اللہ۔ آپ ذہنی طور پر تیاری کریں۔ آگے اچھے دن آنے والے ہیں۔

Leave a Reply