Aaj ka din jtnonline 194

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل
ان دنوں آپ کا ستارہ آزمائشی پوزیشن پر آیا ہوا۔ صدقہ کا عمل جاری رکھیں اور کسی بڑے اور رسکی کام میں ہرگز ہاتھ مت ڈالیں ورنہ بہت مشکل ہو جائے گی۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی
زحل ابھی تک زائچے میں موجود ہے جو آپ کو ہر معاملے میں ٹینشن دیئے رکھے گا۔ ذکر الٰہی جس قدر ممکن ہو کریں اور توبہ بھی ہر وقت کرتے رہیں، ضروری ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون
ایک بھی کام مکمل نہیں ہو رہا، جس کام میں ہاتھ ڈالیں ناکامی ملتی ہے۔آپ اپنے معاملات کا از سر نوجائزہ لیں، غلطی ٹھیک کریں گے تو بات بنے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی
صورت حال اچھی اور آپ کے حق میں جا رہی ہے۔ آج آپ کو کسی حوالے سے بڑی خوشخبری ملے گی اور آپ کو روزگار کے حوالے سے خاص طورپر غیر متوقع نئی ذمہ داری ملے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست
جو بھی آفر ملے اس کو فوراً قبول کرنے میں کوئی ہرج نہیں ہے۔ اس میں آپ کے لئے بہت کچھ ہے۔ اس وقت اولاد کے حوالے سے بھی اچھی طرف ہی جا رہے ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر
کسی بھی ایسے بندے سے دور رہیں جس نے پہلے بھی آپ کو دھوکا دیا ہے اور اب بھی اندازہ ہے کہ وہ اپنی چال نہ چل لے۔ آج لین دین میں بھی ہوشیار رہیں ضروری ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
انجانی سی بندش میں مبتلا ہیں۔ صدقہ دیں اور استخارے سے مدد ضرور لیں تاکہ رکاوٹ کی اصل وجہ معلوم ہو سکے۔ اس وقت زائچہ ٹوٹل بند آ رہا ہے، خیال کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر
آپ کی جس بھی پریشانی نے تنگ کر رکھا تھا۔ وہ آج صبح ہی ختم ہو جائے گی اور آج ضرورت کسی غیبی انداز سے بھی پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ بالکل بے فکر رہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
جلد بازی میں ابھی کوئی قدم نہ اٹھائیں۔آپ بلاوجہ مشکل میں آ سکتے ہیں۔ آج کا دن آپ کو اپنے معاملات میں بہتری لانے کے لئے اقدام کرنے کا مشورہ دے رہا ہے، خیال کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری
کسی بھی شخص پر جو اپنا ہو یا غیر فی الحال بھروسہ مت کریں یہ وارننگ ہے۔ آپ پریشانی میں آ سکتے ہیں۔ آج کا دن آپ اپنے تمام معاملات اپنے ہاتھ میں رکھنے کا مشورہ ہیّ

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری
آپ کو اگر نقصان ہو رہاہے تو پھر استخارے کی مدد سے اپنے معاملات ٹھیک کریں۔ اندازہ ہے کہ آپ کی سمت غلط ہے اور دل کو بھی قابو میں رکھیں یہ سنبھل نہیں رہا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ

آپ بھول رہے ہیں جن لوگوں نے آپ کو دھوکا دیا تھا پھر وہ قریب ہو رہے ہیں اور ہوشیار بھی۔ آپ بے حد محتاط ہو جائیں اور ان لوگوں سے فوری طور پر دور ہو جائیں۔

Leave a Reply