Aaj ka din jtnonline 55

آج کا دن کیسا گذرے گا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو استخارے کی مدد لینی چاہئے اس وقت ستارہ تو بہتر پوزیشن میں ہے مگر کسی قسم کی رکاوٹ دکھائی دے رہی ہے۔ اگر استخارہ کریں گے تو حقیقت سامنے آ جائے گی ورنہ یونہی ٹکریں مارنے والی بات ہے زحل ستارہ اس وقت آپ کے زائچے سے نکل چکا ہے اب آپ کو اچھے دنوں کا سامنا ہونا چاہئے اور غیر متوقع دولت حاصل کرنے کے لئے پرائز بانڈ وغیرہ کی خریداری کرنی چاہئے کچھ سلسلہ بنائیں گے تو کچھ حاصل ہوگا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جسم کے کسی حصے میں مسلسل درد کی شکایت پیدا ہو سکتی ہے بعض اوقات ایسا محسوس ہوگا جیسے کسی نے جکڑ رکھا ہے، یہ شک بھی ہے کہ آپ کا اندازہ درست ہو، بہر حال فوری صدقہ دیں اور کالے ماش کو اپنے اوپر سے وار کر پھینک دیں ،تھوڑا سا محتاط چلیں ،طے شدہ رشتہ ٹوٹنے کا امکان ہے۔ کسی سے بلا وجہ لڑائی جھگڑے کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔ غصے پر قابو رکھیں اور آنکھیوں سے دیکھیں اور کانوں سے سن کر یقین کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
عورت کے معاملے سے دور رہیں عشق و محبت ماسوائے رسوائی کے اور کچھ نہ دے گا، کوئی شخص سرسبز باغ دکھا رہا ہے تو اس کی باتوں میں مت آئیں ،ورنہ پچھتانا پڑے گا۔ گھریلو ماحول میں کشیدگی کی فضا بھی زیادہ ہے۔ آپ کی خاموشی مزید معاملات خراب کر سکتی ہے آپ کو ہر صورت اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اولاد کے حوالے سے لاحق تشویش کا خاتمہ ہوگا بڑی ضرورت پوری ہو گی، بیرون ملک سے کوئی اہم خبر مستقبل کے حوالے سے ملے گی،ان شاء اللہ

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
کوئی شک نہیں کہ آپ بندش سے آزاد ہو چکے ہیں اب وہ راستے بھی کھل جائیں گے جو ہمیشہ کے لئے بند تصور کر رہے تھے لیکن مذہب سے دوری کہیں دوبارہ آپ کو مشکل میں نہ ڈال دے، اس بات کا خیال رکھنا ہوگا اور ایسا ہونا بہت خطرناک ہوگا۔ گھریلو مسائل کے حل کے لئے یہ وقت بہت شاندار ہے آپ جس طرح چاہتے ہیں، فیصلہ اسی طرح ہوگا، بڑے تعلقات آپ کے لئے مزید آسانیاں پیدا کر سکتے ہیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
زبان سے وہی نکالیں جو پوری کر سکتے ہیں… آپ کچھ زیادہ ہی پُرجوش ہو جاتے ہیں اس وقت آپ کی ہر بات پکڑی جائے گی۔ اپنی عزت محفوظ رکھنی ہے تو سچ بولیں۔ ایک اہم ذمے داری ملنے کے علاوہ رکا ہوا ایک کام آپ کی منشا کے مطابق ہوگا۔ سرکاری ملازمین کے لئے اچھے دنوں کا آغاز ہو چکا ہے جو لوگ عرصے سے اپنے مستقبل یا شادی کے لئے پریشان ہیں، وہ خاص طور پر خوشخبری سنیں گے ،ان شاء اللہ۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
پھر نظر لگ گئی ہے اس بار اس نے سب سے زیادہ روز گار اور پھر صحت کے امور کو پکڑا ہے۔ ایک تو آپ پیٹ کے بہت ہلکے ہیں کوئی بھی بات زیادہ دیر تک آپ کے پیٹ کے اندر نہیں رہ سکتی۔ اس لئے آپ پکڑ میں آ جاتے ہیں۔ دریا کا پانی لا کر اس پر سورۃ الناس پڑھ لیں اور گھر کی دیواروں پر اس کا چھڑکائو کریں، آیت الکرسی کا ورد کریں اور روزانہ صبح شام اپنے اوپر دم کریں تو ان شاء اللہ ہر قسم کی پریشانی سے نجات حاصل کر سکیں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ایک بات یاد رکھیں کہ اللہ کا شکر اور صدقے کا عمل جاری رہے گا تو حالات آپ کے حق میں رہیں گے اگر اس سے غافل رہے تو کسی نہ کسی پریشانی کا سامنا رہے گا چونکہ زحل اس وقت شرف یافتہ ہے، اس لئے صدقہ ہی اس کی رجعت سے بچائے گا۔ سرکاری ملازمین کے لئے من پسند دور ہے ،اچھی خبر ملنے کا امکان ہے۔ آپ کی عزت میں اضافہ ہوگا اضافی ذمہ داریاں ملیں گی اور غیر متوقع پیسہ بھی ملے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اچھے بھلے تیزی سے ترقی کی جانب قدم اٹھا رہے تھے مگر اچانک سے طبیعت میں سست روی آ گئی ہے جس کی وجہ سے سفر کی رفتار میں خاصی کمی آ گئی ہے، اکثر لوگوں کو یہ گمان ہے جیسے ان پر کوئی اثر ہو گیا ہے ،پریشان مت ہوں ،ایسی کوئی بات نہیں ، آپ کو ہمت کر کے قدم اٹھانا ہے۔اللہ پاک آسانیاں پیدا کرے گا، طے شدہ رشتے کے معاملے میں ملنا جلنا جتنا کم ہوگا، اتنا بہتر ہے ورنہ رشتہ ٹوٹ سکتا ہے۔ کاروباری حضرات کے لئے خوشخبری ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
بیماری والا خانہ قدرے پاور فل ہے اس لئے اس طرف توجہ دیں اور صدقے کا عمل مزید بہتر کر دیں کیونکہ ابھی چند روز مزید اس کا سامنا رہے گا۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس سے نجات کا ذریعہ صدقہ ہی ہے ،ایک شخص گھریلو ماحول میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے اس کو باز رکھیں۔ مناسب وقت نہیں ہے۔ صورتِ حال اس کے خلاف ہے، باہر کے آدمی کو گھر سے باہر رکھیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک بات ذہن نشین کرلیں کہ آپ کے اچھے اعمال اور نیت آپ کی ہر مشکل کو ختم کرتی چلے جائے گی، اس وقت ستارہ سخت آزمائشی پوزیشن میں ہے اگر ان چیزوں کو چھوڑا تو کم سے کم پانچ سال کے لئے جکڑ میں آ جائیں گے اس لئے ابھی سوچ لیں، نماز کی پابندی اور ہر وقت باوضو رہنے کی کوشش کریں، اس کے علاوہ اپنی اصلاح کریں، اکثر جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں، اس سے دور رہیں۔ آپ کی محتاط گفتگو ہی آپ کی سلامتی کی علامت ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک جگہ پر کھڑے ہو جائیں، کیوں اپنی جان پر ظلم کر رہے ہیں، مزاج میں مزید تیزی دکھائی دے رہی ہے، کسی ایک مقام پر دل نہیں لگتا ،اسی وجہ سے نقصان ہو رہا ہے اگر یہ کیفیت نہ بدلی تو بڑے نقصان سے دو چار ہوں گے۔ اس وقت ویسے بھی آپ کو پیسوں کی بہت ضرورت ہے ،آنے والے وقت میں کچھ اضافی ذمے داریوں کا بوجھ بھی برداشت کرنا پڑے گا۔ اس لئے پلاننگ کے ساتھ مستقل مزاجی اپنا کر چلیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
یہ ہفتہ آپ کی پریشانی میں بہت مدد گار ثابت ہوگا، اس کے علاوہ گھر میں اور آپ پر کسی بندش کے اثرات دکھائی دے رہے ہیں، اس میں بھی بے حد کمی واقع ہو رہی ہے اور بہت جلد مکمل نجات مل جائے گی، وہ لوگ جو بے روز گار ہیں، ان کے لئے بحکم اللہ اب اچھی خبر ملنے کے امکانات ہیں جو بیماری کا سامنا کر رہے ہیں، ٹھیک ہو جائیں گے جس کو سفر کے معاملات میں رکاوٹ تھی یا پھر شادی کے سلسلے میں، وہ اب نجات حاصل کریں گے، ان شاء اللہ۔

Leave a Reply