Aaj ka din jtnonline 76

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
صورتحال اب آپ کے حق میں کافی بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے۔ آپ ہرگز کسی بات کو لے کر پریشان نہ ہوں۔ اﷲ نے چاہا تو اب سب اچھا ہی ہوگا، مگر نیت کا عمل دخل زیادہ ضروری ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
حسب توفیق کا عمل جاری رکھیں آپ کو کوئی مشکل تنگ نہیں کرے گی۔ زحل چونکہ زائچے میں ہے۔ یہ بلاوجہ رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ آپ سورۂ البقرہ کی تلاوت روزانہ کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اس وقت آپ کو کوئی بے وقوف بنا رہا ہے اور کسی مشکل میں ڈالنے کے چکروں میں ہے۔ آپ جس قدر ممکن ہو۔ ہوشیار رہیں اور اپنی تمام تصدیق کے بعد یہ کوئی عملی قدم اٹھائیں تو اچھا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
راستے کی رکاوٹیں آہستہ آہستہ دور ہو رہی ہیں۔ آپ کو جلد تمام مشکلات سے نکلنے کی خوشخبری ملے گی اور آج روزگار مسئلہ بھی خاص طور پر حل ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے اﷲ مہربانی کرے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اب کسی سے کس طرح کام لین اہے، یہ آپ کی اپنی عقل پر ہے۔ غلطی کی بالکل گنجائش نہیں ہے۔ اگر اپنے پتے ٹھیک انداز سے پھینکے تو پھر آپ کے وارے نیارے ہو جائیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
مخالفین اپنی نظر جمائے ہوئے ہیں، جس قدر بھی محتاط انداز سے چل سکتے ہیں ورنہ بعد میں آپ کو مشکل ہوگی۔ آج کا دن صرف ضروری کاموں پر توجہ دینے کیلئے نہایت اہم ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ آپ صدقے کا عمل شروع کریں اور جس کام کی توبہ کرکے چھوڑ چکے ہیں دوبارہ توبہ کریں، قبلہ درست رکھیں۔ اپنے خوف کو آپ خود ہی ختم کرینگے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
خانگی مسئلے تنگ کر سکتے ہیں اور رزق کا خانہ بندش جیسی صورت حال کو مسلسل ظاہر کررہا ہے۔ آپ سورۂ بقرہ کی تلاوت روزانہ ایک بار ضرور کریں۔ اس سے ہی آپ مشکل سے نکلیں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ آپ استخارے کی مدد لیں۔ زائچہ بلاک ہے۔ ایسی صورت میں صرف اس کی مدد سے آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ ورنہ بند گلی میں کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
بار بار کہا جا رہا ہے کہ جو چیزپردہ غیب سے ملے وہ انعام ہوتا ہے اور جو تکلیف دہ کوشش کے بعد حاصل کی جائے وہ وبال جان بن جاتی ہے۔ اس لئے سیراب کے پیچھے بھاگنے کی کوشش نہ کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
دو تین یوم اور صبر کرلیں۔ جو بھی معاملات خرابی ظاہر کررہے تھے وہ تیزی سے ٹھیک ہو جائیں گے۔ ابھی مشتری اور شمس آپ کے برج میں نہیں ہیں، مگر سفر اسی جانب ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
دل اور دماغ دونوں صاف کریں۔ اس وقت اس عمل کی ضرورت ہے۔ آپ جس راستے کا انتخاب کئے ہوئے ہیں۔ اس میں ماسوائے رسوائی اور پریشانی کے کچھ نہیں ہے، زبردست وارننگ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں