Aaj ka din jtnonline 77

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
چھوٹی موٹی باتوں کو لے کر یوں پریشان نہ ہوں۔ آپ کا زائچہ ٹھیک ہے اور ایک اچھی پوزیشن کو ظاہر کررہا ہے۔ آج ویسے بھی آپ کو کسی معاملے میں خوشخبری مل سکتی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
راہ چلتے ہوئے بلاوجہ ایک پریشانی گلے پڑنے کا امکان ہے۔ ہو سکے تو صبح کو ہی صدقہ دے دیں تاکہ اس کی نحوست وغیرہ سے بچا جا سکے اور کسی غلط کام میں ہاتھ نہ ڈالیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
دوہری شخصیت کا حامل شخص ان دنوں آپ کے بہت قریب ہے۔ آپ جس قدر ممکن ہو،ہوشیار ہو جائیں اور اپنے تمام معاملات کو اپنے ہاتھ میں رکھنے کی کوشش کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک اہم ذمہ داری ملنے کی امید اور راستے کی ایک بڑی رکاوٹ بھی دور ہونے کی امید ہے۔آج کا دن مالی لحاظ سے اچھا اور آپ کو پریشانی سے نکالنے میں بحکم اﷲ مددگار ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
بڑے عرصے کے بعد ستاروں کی چال ایک مرتبہ پھر آپ کے حق میں ہو گئی ہے۔ بحکم اﷲ امید تو بہت ہے کہ اب آپ کا ہر کام سنور جائے گا اور آپ مشکلات سے نکلنے میں کامیاب ہونگے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
زیادہ اعتماد کریں گے کسی پر تو بہت مشکل ہوگی۔ آپ اس وقت بالکل بھی دھوکا کھانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ اس لئے نہایت سنبھل کر چلیں، بار بار پوزیشن تبدیل نہ کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ابھی کسی قسم کا بڑا فیصلہ مت کریں اور نہ ہی اپنے کام میں کوئی تبدیلی کریں زائچہ اس بات کی بالکل اجازت نہیں دیتا۔ صبر سے کام لیں، ستاروں کی تبدیلی کا عمل ابھی جاری ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
بندش یا کسی اور چیز کے اثرات ہیں، جس کی وجہ سے آپ ابھی تک مشکل میں ہیں اور مختلف کاموں میں رکاوٹیں بھی آ رہی ہیں۔ اپنا صدقہ دیں نظر اتاریں وہ بھی فوری طور پر ۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
غلط راستے کا انتخاب مت کریں۔ اصل حقیقت سے ابھی انجان ہیں۔ اندیشہ ہے کہ کوئی نقصان نہ ہو جائے۔ اس لئے سارے معاملات کا از سر نوجائزہ لیکر پھر ہی کوئی قدم اٹھائیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
صرف خود کو لالچ سے دور رکھیں جو بھی نصیب میں ہوگا وہ ان شاء اﷲ مل کر رہے گا۔اگر خودزور لگا کر اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی تو فائدے نقصان میں بدل جائے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ستاروں کی پوزیشن ایک جگہ پر کھڑی ہے۔ کوئی خاص فائدہ حاصل نہیں ہو رہا۔ آپ کو ابھی چند دنوں تک مزید خاموشی سے کام لینا ہوگا اور موجودہ کام پر ہی توجہ درکار ہوگی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اپنے معاملات ٹھیک کرنے کی کوشش ہی نہیں کر رہے۔ اگر ایسا نہیں کریں گے تو معاملات بھی ٹھیک نہیں ہونگے۔ آپ مشکل سے نکل ہی سکیں گے۔آپ اب خود فیصلہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں