Aaj ka din jtnonline

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
یا کریم یا سلام یا مومن یا اللہ۔ آپ اگر ہر فرض نماز کے بعد 100مرتبہ پڑھ لیا کریں تو اس کے اثرات سے زندگی میں خوبصورت قسم کی تبدیلیوں کا عمل بھی دیکھیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
عزت، دولت، شہرت دلانے والا ستارہ مشتری ان دنوں زائچے میں آنے کے لئے تیار کھڑا ہوا ہے۔آپ نیت صاف کرکے اب محنت کرنے کیلئے تیار ہو جائیں، توبہ بھی کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
حقوق العباد کے حوالے سے جہاں پر بھی غلطیاں ہوئی ہیں۔ ان کو فوری ٹھیک کریں۔ جو حالات آگے بننے جا رہے ہیں۔ اس میں پچھلے معاملات کا ٹھیک ہونا ضروری ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج غیر متوقع انداز سے اچھی خبر ملے گی اور آپ کی بڑی پریشانی ان شاء اللہ ضرور ختم ہو جائے گی۔ جو لوگ کسی قانونی معاملات کا شکار ہیں خاص طور پر نجات پا لیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
نوکری وغیرہ کی تلاش ختم ہوگی۔ من پسند جگہ تبادلہ بھی ہونے کا امکان ہے اور اخراجات کا بگڑا ہوا توازن بھی اب ٹھیک ہوتاہوا دکھائی دے رہا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
کاروباری حضرات آج فائدے میں رہیں گے جو لوگ قرض میں پھنسے ہوئے تھے وہ بھی سکون حاصل کر سکیں گے۔ آج ایک اہم پیش رفت بہت کچھ دے سکتی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کسی کے کہنے پر اپنی پوزیشن بالکل بھی تبدیل نہ کریں۔ ورنہ مشکل ہو جائے گی۔ میرے خیال سے یہ راستہ بالکل ٹھیک جا رہا ہے۔ابھی جلد بازی کی ضرورت نہیں ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
وارننگ ہے ہر معاملے میں ہوشیار رہیں اور کسی کے ساتھ دل کی بات بالکل بھی نہ کریں۔ تاکہ کسی کو موقع نہ مل جائے۔آپ کے دل کی بات حاصل کرنے کا۔آج خاص طور پر۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
مشتری اور شمس کی زائچے میں موجودگی آپ کے لئے بحکم اللہ کامیابی کے دروازے کھول رہی ہے۔ آپ کی توجہ اور حکمت عملی آپ کو بڑے اچھے حالات سے گزار سکتی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ نے جس طرف امید لگا رکھی ہے۔ اس میں کامیابی ملے گی تو ضرورت کو ابھی تھوڑا سا وقت درکار ہے۔ اس لئے فی الحال اپنے کام پر توجہ دیں۔ مکمل خاموشی کے ساتھ۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
نیت صاف رکھیں۔ سچے دل سے توبہ کریں اللہ نے چاہاتو آپ کی کوئی پریشانی اور مشکل باقی نہیں رہے گی۔ آج اچھا دن ہے وقت گزرتا رہے گا اور فائدہ ملتا رہے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
بار بار کہا جا رہا ہے کہ کسی کے معاملے میں مت آئیں اور اپنے معاملات میں لاپرواہی بالکل مت کریں ۔یہ دن اچھے جا رہے ہیں۔ان سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں ہمت کرکے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply