Aaj ka din jtnonline 66

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جو لوگ بیمار ہیں وہ جلد شفاء یاب ہوں گے بندش جادو ٹونے وغیرہ میں جکڑے ہوئے اس سے آزاد ہوں گے۔ آپ کوشش کرکے تھوڑا سا قرآن پاک روزانہ ضرور پڑھا کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج سے مشتری زائچے کی جانب پیش قدمی شروع کردے گا تو آپ کی مشکلات بھی اللہ نے چاہا تو آسان ہونا شروع ہو جائیں گی۔ اس کا انداز شام تک ہو جائے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
بدلتے ہوئے حالات میں آپ کے لئے بہت کچھ ہے۔ اگر آپ عقل سے کام لیں تو۔ اس وقت دوستوں سے دور رہنے کا مشورہ اور دل کی بات کسی سے نہ کرنے کا بھی خیال رکھنا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

تبدیلیوں کا اہم سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔ آپ ذہنی طور پر اس کے لئے تیار رہیں۔ آپ کی زندگی میں شاہد پہلے کبھی ایسے مواقع نہیں آئے۔ جیسے اب آئے ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
خواہشات کی تکمیل کرنے والا ستارہ ان دنوں زائچے میں حرکت کر رہا ہے، اگرتو نیک ہیں تو بڑی کامیابی ہے اور اگر نیت میں فتور ہے تو مشکلات تو ہے ہی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ضرورت کے تحت فیصلہ کریں اور اپنی آمدن اور اخراجات کو بھی مدنظر رکھیں۔ اللہ سے خصوصی دعا کریں۔کوشش کیا کریں کہ کوئی بھی نماز رہ نہ جائے۔یہ ضروری ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صورت حال بدستور آپ کے حق میں اچھی ہوتی جا رہی ہے اور خواہش کے مطابق کام ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور آج رکی ہوئی رقم کی واپسی کا امکان بھی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ جلد بازی میں کوئی فیصلے متکریں۔ اب اچھے حالات کے قریب ہوتے جا رہے ہیں۔ اگر آپ نے غلطی تو پھر دوبارہ مشکل میں آ جائیں گے۔ بے حد خبردار رہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج حالات میں آپ کی طرف سے خاص کامیابی کی امید نظر آتی ہے۔ آپ کو اب کافی کچھ سمجھ میں آنا شروع ہو گیا ہے۔ اللہ پاک ہدایت پر رکھیں، توبہ سے کام لیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
مالی معاملات میں مسلسل بہتری کا عمل جاری ہے اور آپ کی توجہ کسی اور جانب ہے ابھی بھی وقت ہے عقل سے کام لیں اور اس اچھے وقت سے فائدہ اٹھالیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اللہ پاک پر مکمل بھروسہ رکھیں اور اپنے سارے دکھ درد اس سے ہی کیا کریں۔ وہ دلوں کی حال جانتا ہے،دعا کریں گے تو آپ کو مشکلات سے نکال دے گا، ان شاء اللہ

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

صحت کا صدقہ دینا آج بے حد ضروری ہے، حالات میں بڑی تبدیلی آپ کے لئے اب صورت حال میں خاص بہتری لا سکتی ہے۔بس آپ لاپرواہی سے بالکل بھی کام نہ کریں۔

Leave a Reply