77

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل
انجانی بندش اور بدنظری آپ کو مسلسل تنگ کر رہی ہے۔ اس وقت استخارے کی مدد لیں اور کھانے کھلانے کی صورت میں صدقے کا عمل جاری رکھیں تو اچھا ہے۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی
آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہونے کا چانس ہے اور ہو سکتا ہے کہ ایک پرانے دوست سے مدد ملے۔ خانگی معاملات میں ابھی آپ کی بہت ضرورت ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون
جن افراد نے اپنے لئے محنت کرنے کا سوچ اہے ان کے لئے تو بڑی کامیابیاں ہیں اور جن لوگوں نے اپنے موبائل پر وقت ضائع کرنا ہے۔ وہ خود پر ظلم کر رہے ہیں۔ یہ خیال رہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی
جو لوگ اپنے کام میں تبدیلی چاہتے ہیں وہ اگر کم سے کم ایک ماہ مزید انتظار کر لیں تو امید ہے کہ اسی میں برکت آ جائے گی، ابھی فوری طور ہر طرح کے قدم اٹھانے سے گریز کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست
آپ کو جس طرف سے امید ہے۔ وہاں سے پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔اللہ پاک کا نام لے کر اس حوالے سے کوشش کریں اور آج آپ زیادہ وقت روزگار کے اوپر لگائیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر
آپ کی ایک کوشش آپ کو کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے اور جن لوگوں نے آپ کو اپنے کام میں شراکت داری کی پیشکش کی ہے۔ ان سے دور رہیں تو بہتر ہے نقصان ہو سکتا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
آج اچھا اور مبارک دن ہے۔آپ جن مشکلات کا کافی دنوں سے شکار تھے۔اب اس میں کافی بہتری آ رہی ہے۔ امید تو بہت ہے۔ دو تین یوم میں سب اچھا ہو جائے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر
سچی بات زبان سے نکالیں، جھوٹ بولیں گے تو برکت حاصل نہیں ہوگی۔ دو تین دن صرف تجربہ کرکے دیکھ لیں ،آپ کو خود ہی اندازہ ہو جائے گا۔ سچی توبہ بے حد ضروری ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
عقرب کی زائچے میں موجودگی سازش سے لوگوں سے دور رہنے۔ گھر اور باہر اپنی عزت کا خاص خیال رکھنے اور بدنظری جیسے معاملات سے بچ کر چلیں۔ چند دن پرانے لباس میں آ جائیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری
استخارے کا بار بار مشورہ دیا جا رہا ہے۔ انجانے سے معاملات اور بندش میں پھنسے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔آج آپ دو تین غریبوں کو کھانا کھلا دیں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری
مشتری کی پاور آپ کے لئے بڑی کامیابیوں کی خبر دے رہی ہے۔ اس لئے آپ کو اس اچھے وقت کی قدر کرنی چاہیے اور ایمانداری سے جس کام کو کرنے کا ارادہ کریں گے ہو جائے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ
(یا حی یا قیوم) اور یا کریم یا سلام) کا دن میں پانچ سو بار ورد ضرور پڑھیں اس سے آپ کو اپنی مشکلات سے ان شاء اللہ ضرور نجات مل جائے گی۔ آج ہی شروع کریں۔

Leave a Reply