Aaj ka din jtnonline

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل
آج بندش و غیر جیسی صورت حال ہے اور کسی کی جانب سے نہیں ہے۔بس آپ حسب توفیق صدقہ دے دیں۔ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، مگر ابھی دو یوم لگ سکتے ہیں۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی
کاروباری حضرات کے لئے آج خوشخبری ملنے کا دن ہے۔سابقہ نقصان کا بھی ازالہ ممکن ہو سکے گا اور جس بھی طرف سے امید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہونے کا چانس ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون
ایک آرزو پوری ہو سکتی ہے۔ من پسند جگہ رشتے کی بات ہو سکتی ہے۔ اگر ایمانداری سے چلیں گے اور جو لوگ نئے کام کی ابتداء چاہتے ہیں۔ ان کے لئے آج اچھا وقت ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی
آپ بس اللہ پاک پر توکل رکھیں۔ پھر دیکھیں کہ کس انداز سے غیر متوقع ذریعے سے نہ صرف ضرورتیں پوری ہوں گی، بلکہ مستقبل کے حوالے سے بھی کوئی بڑی خبر مل سکتی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست
آج صدقہ دیں اور صبح ہی یہ عمل کر لیں تاکہ سارا دن ہر قسم کی پریشانیوں سے دور ہی رہیں۔ آج کا دن خاموشی اور عنایت ہی حکمت عملی سے گزارنے کی اشد ضرورت ہے توجہ دیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر
آپ کو کسی معاملے کو لے کر زیادہ فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ میرے اللہ نے چاہا تو ہر مشکل آسان ہو جائے گی۔ اللہ پاک تو خود فرماتے ہیں کہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے، پھر فکر کیسی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
آپ کو اگر کوئی رکاوٹ ہے بھی تو یہ وقتی ہے۔ اس وقت آپ کے لئے فکر مندی کے کوئی بات نہیں ہے۔ سب کچھ ٹھیک ہے بے فکر ہوکر صرف اپنے کاموں کی طرف توجہ دیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر
اچھا دن معلوم ہوتا ہے۔پچھلے کافی دنوں سے جو بات تنگ کر رہی تھی اس کا مسئلہ بھی حل ہو گا اور آج آپ کو اپنے ایک دوست کو بھی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
اپنی عزت کا خاص خیال رکھیں کسی بھی ایسے کام میں ہرگز ہاتھ نہ ڈالیں جس میں آپ کو تھوڑا سا بھی شک ہو کہ یہ کام خراب ہے اور عشق و محبت میں ناکامی بھی ہو گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری
آپ اپنے اصل کام سے ہٹ کر چل رہے ہیں جو کہ خود کے ساتھ ظلم ہے اور ایک اچھاوقت آپ کے ہاتھوں سے نکل رہا ہے۔ آپ کی پچھلی ساری محنت رائیگاں جا رہی ہے۔ خیال کریں کچھ۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری
جو لوگ عرصہ دراز سے بار بار پریشانیوں کا شکار ہو جاتے تھے۔ اب ان کو بھی چند دن سکون کا سانس نصیب ہو گا۔ زائچے میں مشتری آکر بیٹھ چکا ہے جو فائدہ ہی دے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ
سچی توبہ آپ کو اپنے اللہ پاک سے نزدیک کر دے گی۔ پھر کوئی پریشانی یا مشکل باقی نہیں رہے گی۔ اس لئے آپ آج ہی اپنے معاملات ٹھیک کرنے کیلئے خود کو تیار کر لیں تو اچھا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply