آج کا دن کیسا گذرے گا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
بار بار اپنے فیصلے تبدیل نہ کریں۔ اس طرح تو آپ مشکل میں آ جائیں گے۔ آپ اللہ پاک کا نام لے کر بس اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کریں۔ امید ہے کچھ حاصل کر لیں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
سب کے ہوتے ہوئے بھی خود کو اکیلے محسوس کر رہے ہیں۔ محسوس ہو رہا ہے، جیسے اپنوں کی مخالفت بھی چل رہی ہے، مگر حالات کا تقاضا ہے ابھی فی الحال خاموش رہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اندازے سے بالکل بھی کام نہ کریں۔ آپ کے لئے مشکل ہو جائے گی۔ آج تو ہر قدم سوچ سمجھ کر رکھنے کا ہے۔ اللہ مہربانی کرے۔ غلطی نہ کریں، دوسرے فائدہ اٹھانا چاہیں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج اچھا دن ہے۔ آپ کی پریشانی کیسی بھی کیوں نہ ہو۔ انشاء اللہ وہ ضرور ختم ہو گی جو لوگ کسی بیماری وغیرہ کو لے کر پریشان تھے، وہ اب بہتری محسوس کریں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج کچھ گڑبڑ ہے۔ جو فی الحال تو محسوس نہیں ہو ہری مگر اندر ہی اندر کچھ چل رہا ہے مگر آپ عقل سے کام لے کر قدم اٹھائیں۔ غلطی کی بالکل بھی گنجائش نظر نہیں آ رہی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
مستقبل مزاجی بے حد ضروری ہے۔ آپ کو اس کا اندازہ نہیں ہے کہ ایک اچھے وقت کو آپ کس طرح ضائع کررہے ہیں۔ اب وقت آ گی اہے کہ مستقبل کے حوالے سے فیصلے کئے جائیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ایک اہم دن جس میں کوئی بڑا فیصلہ متوقع ہے۔ آپ جس بھی معاملے کو لے کر پریشان تھے۔ اب اس کو حل کرنے میں خود میدان میں آنا پڑے گا۔، تب جا کر ان شاء اللہ کامیابی حاصل ہوگی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ازدواجی معاملات میں جو خرابیاں تھیں وہ اب ختم ہونے والی ہیں جو لوگ رشتے اور نوکری کی تلاش میں اب ان کی تلاش بھی جلد ختم ہوگی۔ ایک بڑا مالی فائدہ بھی ہے آج۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کے رُکے ہوئے کام اب غیر متوقع طور پر چؒنے شروع ہو جائیں گے اور جس بھی کام میں رکاوٹ آ رہی تھی وہ بھی ان شاء اللہ دوپہر تک ختم ہو سکتی ہے، صحت میں بھی اب بہتری آ رہی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک رُکا ہوا کام چل پڑے گا۔آپ کے لئے آج کا دن بڑا اچھا ہے۔ بندش و دیگر قسم کے اثرات سے بھی نجات ملے گی اور آپ کو غیر متوقع ذریعے سے کچھ رقم بھی حاصل ہوگی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
بس کسی بھی دوست پر بھروسہ نہ کریں۔ وہ دھوکا دے سکتا ہے۔ ان دنوں اپنی عزت کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے۔ آپ کی غیروں سے دوری ہی آپ کو محفوظ رکھ سکتی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج بڑی ذمہ داری سے نجات ملے گی۔ آفس میں رکی ہوئی رقم کی واپسی ممکن ہوگی۔ اور جس بھی شخص نے وعدہ کر رکھا تھا۔ وہ بھی اپنے وعدے پر پورا اترے گا، صورت حال آپ کے حق میں ہے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: