آج کا دن کیسا گذرے گا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
یورنیس کا کام تبدیلی دینا ہوتا ہے اور ان دنوں زائچے میں روشن ہے۔ آپ کو ایسے مواقع ملیں تو ان سے فوری فائدہ اٹھائیں۔ امید ہے کہ بہت کچھ بدلے گا، ان شاء اﷲ

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ عرصہ دراز سے بیٹھے ہوئے تھے کہ کسی مناسب جگہ رشتہ ہو جائے، وہ اب جلد خوشی کی خبر سن سکیں گے اور آج ایک اور من پسند کام ہو جانے کی امید ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جس راستے پر آپ سفر کرنا چاہتے ہیں وہ قدرے مشکل ہے۔ ابھی اچھی طرح سوچ لیں پھر قدم اٹھائیں۔ جلد بازی آپ کو اپنے معاملات میں خرابی دے سکتی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ نے کئی بار اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری ہے جس کی وجہ سے جہاں سے چلتے ہیں،وہیں آکر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ اس بار جو مواقع مل رہے ہیں، اس میں بے وقوفی نہیں کرنی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اﷲ نے چاہا تو آپ کو اپنے کام میں واضح بہتری کا پیغام ملے گا اور جس شخص نے وعدہ کر رکھا تھا وہ بھی اس پر پورا اترے گا۔ اﷲ نے چاہا بڑی رقم بھی ملے گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ بیماری وغیرہ کو لے کر پریشان تھے۔ اب وہ خود کو اچھا محسوس کریں گے،مگر چند یوم مزیدصبر کرنے سے اور بھی کئی آسانیاں آتی چلی جائیں گی،فکر مند نہ ہوںّ۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
قمر اور یورنیس کا کام تبدیلی دینا ہوتا ہے۔ پوری شدت سے یہ آپ کے زائچے میں بیٹھا ہوا آپ کے لئے اب تبدیلی کے مواقع فراہم کر رہا ہے، اﷲ پاک کا نام لے کر غور کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
حالات بدل رہے ہیں۔ اس وقت بڑے بڑے کام ہونے کی خوشخبری مل رہی ہے اور جو لوگ کسی بھی قسم کے مسئلے کا شکار تھے۔ ان شاء اﷲ حیران کن طریقے سے اس سے نکلیں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کسی بھی قسم کو کوئی اثر نہیں ہے۔ سب آپ کا وہم ہے۔ اس لئے آپ دل لگا کر اپنے کام پر توجہ دیں۔ اﷲ نے چاہا تو آج کا اور آنے والے دن بڑی شاندار بہتری دے سکتے ہیں، ان شاء اﷲ

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج وہ لوگ بڑی آزادی محسوس کریں گے جو کافی عرصے سے قانونی معاملات یا اپنوں کے ساتھ لڑائی جھگڑے کا شکار تھے۔ اور کچھ راقم کا حصول بھی بنتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ جس کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ اب اس میں کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔ خصوصاً آج کا دن اندازہ کروا دے گا کہ آپ کی سمت درست ہے، مگر نیت صاف رکھیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
مشتری زائچے میں موجود ہے۔ جو عزت میں اضافہ اور روزگار کے حوالے سے بحکم اﷲ بہتری لاتا ہے۔ اس لئے آپ کی تمام تر کوشش اس طرف ہی ہونا چاہیے تو زیادہ بہتر رہے گا۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: