آج کا دن کیسا گذرے گا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
قسمت آپ کا ساتھ دے رہی ہے، اس بار کئی مواقع ملیں گے۔ آپ کو جس قسم کی بھی بندش کے اثرات کا سامنا تھا، وہ بحکم خدا ختم ہو گی، جو رکاوٹیں دوسروں کی وجہ سے پیش آ رہی تھیں وہ بھی دور ہوں گی، اولاد کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔ شادی کے انتظار میں بیٹھے لوگوں کی خواہش اب پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لئے خوشخبری ہے، کوشش
کریں، کامیابی ملے گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
دماغ پر کسی چیز کا غلبہ رہے گا جس کی وجہ سے سر میں اکثر درد کی شکایت رہے گی۔ میڈیسن کا استعمال کرنے کے بجائے روحانی علاج کا سہارا لیں اور صبح و شام تین بار آیت الکرسی کا ورد کر کے اپنے اوپر پھونک لیا جائے تو ہر قسم کی رجعت سے محفوظ ہوں گے۔ ایک بند دروازہ کھل رہا ہے اور کسی ناراض شخص سے صلح ہوتی دکھائی دیتی ہے، جس سے خطرہ بھی تھا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن امور میں رکاوٹیں ہیں، پہلے انہیں چیک کریں کہ گڑبڑ کہاں ہے۔ بندش کے اثرات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ یہ اثرات کسی اپنے کی جانب سے بھی ہو سکتے ہیں۔ فوری صدقے کا بندوبست کریں، روزانہ چاروں قل پڑھ کر گھر سے نکلا کریں تاکہ رجعت سے محفوظ رہا جا سکے۔ فی الحال کسی سخت کام میں ہاتھ نہ ڈالیں، یہ بہت ضروری ہے، ورنہ الٹا کام گلے پڑ جائے گا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اولاد کے معاملے میں زیادہ پریشان نہ ہوں، قدرت کی جانب سے ان کا اچھا سلسلہ بن جائے گا۔ مدتوں بعد آپ کے آنگن میں خوشیاں آئی ہیں، جو آپ چاہتے ہیں وہ ان شاء اللہ ضرور پورا ہوگا… اچھے تعلقات کے ذریعے کامیابی کا راستہ کھل جائے گا، حاسدین منہ دیکھتے رہ جائیں گے، ہر قسم کی بندش وغیرہ سے نجات حاصل ہو گی، جو مقام آپ چاہتے ہیں، ستارہ اسی جانب پیش قدمی کر رہا ہے، اللہ کا شکر ادا کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ بڑی بُری طرح جکڑن کا شکار ہیں، کسی پرانے دشمن نے وار کیا ہے، اس کی وجہ سے صحت متاثر ہوگی، فوری طور پر روحانی حل تلاش کریں یا استخارے کا سہارا لیں، موجودہ وقت تھوڑا سا آزمائشی ہے، مگر ان شاء اللہ آپ اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے، ابھی کسی پر بھی بھروسہ نہ کریں، بڑے کام سے دور رہیں، کسی کے معاملے میں ٹانگ مت اڑائیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

سوچ لیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں؟ آپ کی’’ پل میں تولہ پل میں ماشہ‘‘ والی کیفیت برقرار ہے، اسی وجہ سے آپ کسی بھی سمت میں مناسب سفر نہیں کر پا رہے، یہ کیفیت برقرار رہی تو برسوں پیچھے چلے جائیں گے، غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، حالات تیزی سے بدل رہے ہیں ان سے فائدہ اٹھا لینے میں بہتری ہے، اچھا وقت بار بار نہیں آتا، فالتو مصروفیات کو چھوڑ دیں، آپ کے حق میں بہتر ہوگا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کا توکل مضبوط رہا تو ان شاء اللہ بہت کچھ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے، آپ کی سمت آہستہ آہستہ درست ہوتی جا رہی ہے، بحکم خدا بہت جلد بڑی خوشخبریاں ملیں گی، صحت کے معاملات ٹھیک ہوں گے، کسی جانب سے اگر کوئی وار وغیرہ ہوا ہے تو وہ بھی ختم ہوگا، پرانے ساتھی بھی واپس لوٹ آئیں گے، بے روزگار افراد کو روز گار کے ایسے ایسے مواقع ملیں گے کہ عقل حیران رہ جائے گی، بس شکرانہ ادا کیا کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
نحوست کی کیفیت دکھائی دے رہی ہے، جلد ہی کوئی قدم نہ اٹھایا تو اس کی شدت کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ جائے گی، حالات اتنے کشیدہ ہو گئے ہیں کہ طے شدہ رشتہ ٹوٹنے کا امکان بھی ہے۔ گھریلو ماحول میں لڑائی جھگڑے اور ہر کام میں ناکامی ہو سکتی ہے۔ سورۃ الناس، سورۃ الملک اور آیت الکرسی اول و آخر درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اس کا پانی گھر میں رہنے والے ہر فرد کو پلائیں اور دیواروں پر چھڑکائو کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک بڑے کام میں کامیابی ہو گی، کسی جانب سے بڑا مالی فائدہ بھی حاصل ہوگا۔ ایک بند راستہ دوبارہ کھل جائے گا۔ جو لوگ عرصہء دراز سے پریشانیوں اور مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ وہ خاص طور پر ریلیف حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے، بیرون ملک کام یا پڑھائی کی غرض سے جانے والوں کو کامیابی ہو گی۔ انٹرویو دینے والے نوکری حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے، ان شاء اللہ بہتر راستے نکلیں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
دوسروں کی زیادہ فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اپنے کام سے کام رکھا کریں، آپ بلا وجہ وقت ضائع کر رہے ہیں، ہر ایک کے کام آتے ہیں،مگر بعد میں بُرائی پھر بھی آپ کو ہی ملنی ہے۔ بہتر ہے کہ ابھی سے قدم پیچھے کر لئے جائیں، اولاد کے مستقبل کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔ ایک پرانے دوست کی مدد حاصل ہو گی، جو لوگ پراپرٹی کی خرید و فروخت میں دلچسپی رکھتے ہیں، ان کے لئے مناسب وقت ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ دل کی بات مان کر مت چلا کریں ،دماغ سے کام لیا کریں، اس وقت آپ کی لاپرواہی اور دل لگی مسائل پیدا کر سکتی ہے ،کوئی آپ پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے، بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ نیا کام شروع کرنے کے لئے مناسب وقت نہیں ہے، سفر کے معاملات میں جتنا التواء سے کام لیا جائے گا،اتنا ہی بہتر ہے ،جو لوگ کسی کام میں پیسہ لگانے والے ہیں ،وہ فوری طور پر اپنے ہاتھ پیچھے کر لیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

ایک بڑی کامیابی ملے گی، پچھلے دنوں جتنی بھی ٹینشن تھی، بحکم اللہ اس کا خاتمہ ہوگا، جو کام رکے ہوئے تھے، اب وہ چل پڑیں گے، پیسہ بھی ہاتھ میں آئے گا، جو گھریلو نحوست تھی، وہ کسی کے مبارک قدم کی وجہ سے کم ہو گئی ہے، جو تھوڑی بہت رہ گئی ہے، وہ بھی چند یوم میں ختم ہو جائے گی باوضو رہنے کی کوشش کیا کریں، اس سے روحانی قوت میں اضافہ ہو گا اور کامیابیاں ملتی رہیں گی۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: