آج کا دن کیسا گذرے گا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
کاروباری حضرات کے لئے آج بڑا اچھا دن ہے۔بڑا اچھا فائدہ ملے گا اور ڈوبی ہوئی رقم ہاتھ میں لگ سکتی ہے اور صحت کے حوالے سے بھی لاحق پریشانیاں کم ہو سکیں گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ایسا نہ کریں اکیلے کام کرنا زیادہ مناسب رہے گا جو لوگ سفر کے خواہشمند ہیں وہ بھی فی الحال رک جائیں اور انتظار کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آ کے لئے دن اچھے شروع ہو گئے ہیں۔ بس اﷲ پاک کا نام لے کر جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ آج ایک بڑی رکاوٹ بھی دور ہو جائے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اپنے ڈاکٹر سے ایک مرتبہ اچھی طرح چیک اپ کروا کر تسلی کر لیں، تاکہ صحت کے حوالے سے لاحق پریشانی ختم ہو سکے۔ ویسے انجانی سی بندش بھی محسوس ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج کا دن اچھا اور آپ کے حق میں مہربان ہے۔ آپ کی ایک بڑی مشکل حل ہو گی اور گھر میں بھی جو ٹینشن تھی وہ بھی ان شاء اﷲ اب بھاگ جائے گی، بالکل فکر نہ کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ ابھی صدقے کا عمل جاری رکھیں ابھی رکاوٹوں کا سلسلہ چل رہا ہے۔ اس عمل سے مشکل کم محسوس ہو گی۔ اور انتظار کرنے میں آسانی پیدا ہو جائے گی، ان شاء اﷲ

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ بندش اور کسی انجانی سی رکاوٹ کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔ اس لئے آپ کو چاہیے کہ نمازسے مدد لیں اور باوضو رہنے کی زیادہ سے زیادہ کوشش کیا کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
صورت حال کسی بھی طرح سے آپ کے حق میں ٹھیک نہیں ہو رہی۔ آپ اپنا صدقہ دیں اور نظر بھی اتاریں۔ ہر نماز کے بعد یاحی یا قیوم کی ایک عدد تسبیح بھی لازمی کر لیا کریں بہتر رہے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو جس بھی شخص پر بہت اعتماد تھا۔ وہ آپ کو چکر دے رہا ہے اور اس بات کو آپ مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں۔ اس طرح بڑے نقصان سے دوچار ہو جائیں گے، خیال کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
مریخ کل زائچے میں نکلے گا تو اس کے فوری بعد آپ کی صورت حال بہتر ہونا شروع ہو جائے گی۔ آج کا دن خاموشی سے گزارنے اور حسب توفیق صدقہ دینے کا بھی ہے ،فوری دیں

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
مالی معاملات اب تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں۔ ان شاء اﷲ اب جلد سابق نقصانات کا بھی ازالہ ہو سکے گا۔ آپ چاہیں تو اپنا کام بھی جاری رکھ سکتے ہیں اور تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ابھی تک زائچہ بند دکھائی دے رہا ہے اور اس کی وجہ سے اصل راستے کا تعین ہی ہو رہا، اس لئے ابھی بھی استخارے کی مدد سے چلنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے،تاکہ نقصان سے بچ جائیں۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: