Aaj ka din jtnonline 175

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل
ایک طرف سے رقم کا حصول ہو سکتا ہے۔ امید تو ہے کہ کوئی اہم ضرورت بھی پوری ہو گی اور جو لوگ سفر کا ارادہ رکھتے ہیں وہ بھی کوشش کریں کامیابی ملے گی۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی
آپ کو کسی معاملے کو لے کر فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔ امید ہے کہ کوئی مسئلہ تنگ نہیں کرے گا۔ آج کا دن آپ کی ایک بڑی مشکل کو بحکم اللہ ختم کرے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون
کسی بھی ایسے کام میں ہاتھ مت ڈالیں جس کے بارے میں آپ انجان ہوں۔ آج کا دن آپ کو اپنے تمام معاملات کا از سرِ نو جائزہ لے کر چؒنے کا مشظرہ دے رہا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی
کسی بھی معاملے کو اپنے دماغ پر سوار نہ کریں۔ میرے اللہ نے چاہا تو آج کا دن ہر لحاظ سے آپ کے لئے اچھا ہی رہے گا اور اہم ضرورتیں بھی پوری ہو گی فکر ختم ہو گی۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست
ایک بار پھر آپ کا ستارہ آزمائشی پوزیشن پر آیاہے۔ آپ کو چاہیے کہ آپ صدقے کا عمل جاری رکھیں اور کسی بھی رسک والے کام سے دور ہی رہیں تو بہتر ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر
آج ملازمت پیشہ افراد کے لئے اچھا دن ہے۔ ان کی عزت میں اضافہ اور ہو سکتا کہ من پسند جگہ تبادلہ بھی ہو۔ چھوٹی رقم بھی ہاتھ لگ سکتی ہے آج۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
ستاروں کی پوزیشن تو ان دنوں آپ کا ساتھ دے رہی ہے۔ آپ بالکل بھی پریشان نہ ہوں اگر کوئی مشکل ہے بھی تو وہ عارضی ہے۔ آج کا دن آپ کو بس سکون سے گزارنا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر
آپ کسی بھی قانونی معاملات یا گھریلو ماحول کی کشیدگی کا شکار کیوں نہ ہوں اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔ آج دن اچھا اور آپ کے لئے خوشی کا پیغام لا رہا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
جس قدر بھی توجہ اپنے روزگار پر دے سکتے ہیں، ضرور دیں۔ اس میں آپ کے لئے بہت بہتری ہیّ اور آج غیرمتوقع طور پر کسی بڑے کام کے ہونے کی بڑی امید نظر آتی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری
آپ خانگی معاملات سے اب باہر نکل آئیں اور اپنے روزگار پر توجہ دیں۔ اصل کام چھوڑ کر فضول کاموں کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔ جو کہ خود کے ساتھ زیادتی والی بات ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری
ایک بھی پریشانی تنگ نہیں کرے گی اور جو سلسلے رک ہوئے تھے وہ اب چل نکلیں گے۔ آج آپ کو اپنے پرانے کسی معاملے میں بھی فائدہ ملنے کی امید بہت زیادہ نظر آتی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ
آپ کو جو بھی پریشانیاں ہیں وہ نماز سے دوری اور غلط کاموں کی طرف زیادہ توجہ ہے۔ اپنے معاملات ٹھیک کرلیں۔ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ باوضو بھی رہنے کی کوشش کریں۔

Leave a Reply