آج کا دن کیسا گذرے گا

برج حمل
نیت میں فتور آئے گا تو آ پ کو نقصان ہی ہوگا۔ اس کے باوجود ایک موقع پھر بھی ملنے والا ہے۔ ہاتھ آئے کسی موقع کو ضائع نہ کریں نوکری اور موجودہ جگہ میں تبدیلی کے اشارے موصول ہو رہے ہیں۔ سرکاری ملازمین کی ترقی کے امکانات بھی ہیں جو لوگ انکوائری یا کسی مقدمے کا سامنا کررہے تھے، وہ بھی نجات حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ بے گناہ افراد کی رہائی ممکن ہو گی۔

برج ثور
ایک خوشخبری ایسی ملے گی جس کا تعلق آپ کے مستقبل سے ہو گا۔ آپ نے بڑے سخت وقت کا سامنا کیا ہے، مگر اب ان شاء اﷲ آگے چل کر آسانیاں ہی آسانیاں ہوں گی۔ روزگار کے حوالے سے آنے والے دن بہت اچھے ہیں اور مالی تنگی کا خاتمہ بھی ہو گا۔ صحت کے حوالے سے لاحق پریشانی ختم ہو گی۔ گھر میں جس نحوست کا سامنا تھا، وہ بھی اب آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہے۔ کاروباری حضرات کے لئے اچھا وقت شروع ہو گیا ہے۔ سابقہ نقصانات کا ازالہ بھی ممکن ہو گا۔ ان شاء اﷲ

برج جوزہ
گھبرائیں مت اب کسی بھی پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا۔ ستارہ تیزی سے اپنی پوزیشن بدل رہا ہے اور اس کا اگلا گھر عزت، دولت اور شہرت ہی ہے۔ بس آپ کو قدم اٹھانے کی ضرورت ہے، راستے خودبخود بنتے چلے جائیں گے۔ ایک پرانے کام کے دوبارہ مل جانے کا امکان بھی ہے اور کچھ لوگ دوبارہ زندگی میں لوٹ آئیں گے جو ناراض ہو کر چلے گئے تھے، اب آپ کو ہر سطح پر کامیابی ملے گی۔ حکمت عملی بنا لیں ۔

برج سرطان
جوں جوں دن گزر رہے ہیں۔ آپ کو مشکلات اور پریشانیوں سے بھی نکالتے جا رہے ہیں۔ آپ نے سختی برداشت کی ہے۔ اب بحکم اﷲ حالات تیزی سے آپ کے حق میں ہوں گے اور جو آپ چاہتے ہیں، ویسا ہی ہوگا۔ خواہشمند افردا کے رشتے کی بات طے ہو سکے گی۔ ایک پرانے دوست سے مدد ملتی دکھائی دے رہی ہے۔ اﷲ تعالیٰ پر توکل رکھیں، سب ٹھیک ہو جائے گا۔

برج اسد
واضح طور پر کسی بندش کے اثرات محسوس ہو رہے ہیں۔ بڑی رکاوٹ پیسے کی صورت میں آئے گی۔ آپ کو بہت محتاط رہنا ہوگا، ورنہ بڑی رقم سے ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں۔ کسی دوست پر بھی ہرگز بھروسہ مت کریں۔ بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کسی بھی شخص پر اعتبار مت کریں، اگر انہوں نے ان کو پیسہ دیا تو وہ دوبارہ واپس لینے کا خیال بھی دل سے نکال دیں۔

برج سنبلہ
آپ جو چاہتے ہیں وہ کام ابھی ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔ بہتر ہے کہ اس کا خیال ذہن سے نکال دیں جو کام کر رہے ہیں اس پر توجہ دیں، اسی میں فائدہ ہوگا۔ ایک بندش نے عرصہء دراز سے آپ کو ہر معاملے میں پابندکیا ہوا تھا۔ اب وہ بندش بھی آہستہ آہستہ ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ ان معاملات کو سپردِ خدا کریں اور محبت پر یقین رکھیں، کچھ عرصے میں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

برج میزان
ان دنوں تمام ستارے اﷲ تعالیٰ کے حکم سے شاندار پوزیشن پر ہیں۔ اس سے فائدہ ہو گا۔ آپ کیسی ہی مشکل کا شکار کیوں نہ ہوں، اس میں سے نکل جائیں گے۔ جیل میں بند افراد رہائی حاصل کر سکیں گے۔ سرکاری ملازمین کا من پسند جگہ تبادلہ ہو گا۔ نوکری سے فارغ، دوبارہ نوکری حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ ، ان شاء اﷲ

برج عقرب
آپ نے ابھی تک اپنا قبلہ درست نہیں کیا، غلط راستے پر چل رہے ہیں۔ اچھے وقت کو فضول کاموں میں ضائع کر رہے ہیں۔ دل کے معاملات تو آپ کے بس میں ہی نہیں ہیں۔ جذباتی پن ضرورت سے زیادہ ہے۔ آپ کو اپنی فوری اصلاح کی ضرورت ہے، واپسی کر لیں تو بہتر ہے، ورنہ پچھتانا پڑے گا۔ یہ ہفتہ روزگار میں بہتری دے گا۔ رزق میں اضافہ کرے گا اور صحت مندی حاصل ہوگی۔

برج قوس
آپ کے ذہن میں ان دنوں کیا چل رہا ہے۔ سوچتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ قوتِ ارادی کی زبردست کمی ہے۔ فضول قسم کے فیصلے کرتے ہیں، زندگی کو سنجیدہ لیتے ہی نہیں اور بہترین وقت کو ہاتھ سے نکال رہے ہیں۔ یہ ہفتہ آپ کو وارننگ دے رہا ہے کہ اپنے بارے میں کوئی اہم اور سنجیدہ فیصلہ کر لیں۔ ورنہ پچھتانا پڑے گا۔ خواتین اپنی صحت پر توجہ دیں اور ذہن میں یہ بات رکھیں کہ جو قسمت میں ہوتا ہے، وہی ملتا ہے۔

برج جدی
راستہ غلط ہے آپ کو واپس آنا ہو گا اور اچھی طرح سوچ سمجھ کر نئے راستے کا انتخاب کرنا ہو گا۔ ضرورت پڑے تو استخارہ کر لیں، بہرحال ستارہ غلط پوزیشن کی نشاندہی کر رہا ہےّ نام میں تبدیلی پر غور کریں جو نحوست تنگ کر رہی ہے۔ وہ اس سے دور ہو جائے گی۔ موبائل فون کا استعمال بھی سوچ سمجھ کر کریں، بے تکی کالیں اور ایس ایم ایس کا جواب نہ دیں، یہ آپ کو مشکل میں ڈال سکتی ہیں۔

برج دلو
شمس زائچے میں ہے۔ یہ شہرت دیتا ہے اور رکاوٹیں دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جو لوگ قانون کی پکڑ میں ہیں، وہ رہا ہو سکیں گے، اگر کسی بندش وغیرہ کا شکا رہیں تو اس سے بحکم اﷲ رہائی نصیب ہو گی۔ سب کچھ ٹھیک ہوتا چلا جائے گا۔ دل کے معاملات کو قابو میں رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس کی وجہ سے سب کچھ اچھا ہونے کی بجائے، خراب ہو سکتا ہے۔ اگر فوی طور پر واپسی نہ کی تو پھر ذمہ دار آپ خود ہوں گے۔

برج حوت
پرانی نیکی کام آ رہی ہے، آپ ہر قسم کے جھوٹ سے دور رہیں، صرف جائز رزق کے حصول کے لئے قدم اٹھائیں تو کامیابی قدم چومے گی۔ آپ نے پہلے کافی سال سے بڑے سخت دن دیکھیں ہیں، ہر چیز بلاک ہو کر رہ گئیں ہے، اپنے دشمن اور دوست سب پرائے ہو گئے ہیں، مگر اب سب کچھ واپس ہوگا اور بڑے خوبصورت انداز ہوگا، اچھے دن لوٹ آئیں گے، عزت بحال ہو گی، بشرطیکہ نیت درست رکھیں۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: