Aaj ka din jtnonline 62

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ نے عرصہ دراز جن پر احسان کئے ہیں اور جس کے لئے اپنی زندگی وقف کی اب وہ بھی آنکھیں دیکھا سکتے ہیں اور الگ بھی ہو سکتے ہیں، خود کو ذہنی طور پر بالکل تیار رکھیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو آپ چاہ رہے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے۔ اور پھر آپ کی چاہ بھی کیسی جو کرنا ہے۔ وہ میرے اﷲ نے کرنا ہے تو پھر دعا کریں۔ اے اﷲ جو میرے حق میں بہتر ہے وہ کر دے بس۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
مشکلات آنی جانی ہیں۔ اس کو اپنے دل پر مت لگائیں اور کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ دعا سے کام لیں۔ دعا سب سے بڑا وظیفہ ہے اور حسبنا اﷲ و نعیم الوکیل کا ورد بھی جاری رکھیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج کچھ بہتری کے امکانات روشن ہیں۔ گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔ ٹینشن کے خاتمے کا وقت اب قریب آ گیا ہے۔ صبر کرلیں، دن بدن اچھی خبریں ہی ملتی چلی جائیں گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
حالات اب بدلنا شروع ہو گئے ہیں اور آنے والے چند دنوں میں بہت کچھ بدلے گا۔ آپ فکر مند نہ ہوں۔ بس اپنی نیت نیک کر لیں۔، سب اعمال کا نتیجہ ہی ثابت ہو سکتا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کی راہ میں جن مشکلات نے پریشان کر رکھا تھا۔ وہ اب دور ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ چند دنوں میں حالات غیر متوقع بہتر ہوکر آپ کی تمام پریشانیوں کو بحکم اﷲ ختم کر دیں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ سمجھ لیں کہ توبہ کا دن ہے اور اس کو اس انداز سے کریں کہ بس اﷲ راضی ہو جائے۔ اس طرح آپ کو ان اچھے دنوں کا بڑا فائدہ حاصل ہوگا۔ جو آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
محسوس یہ ہی ہو رہا ہے،جیسے کوئی بندش ہے حالانکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ سب آپ کا وہم ہے۔ میرے اﷲ نے چاہا تو اس وہم سے بھی آج شام تک ہی نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ کسی بھی ایسے کام کو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جن کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے وہ اس میں ہاتھ نہ ہی ڈالیں تو بہتر ہے، ورنہ نقصان ہو گا۔ صرف موجودہ کام پر توجہ دیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج کا دن اچھا اور بحکم اﷲ آپ کی مشکلات میں واضح کمی لا رہا ہے۔ صبح سے ہی اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی اور جو کام کرنا چاہ رہے تھے۔ آج بڑی آسانی سے ہوگا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
عشق و محبت والا خانہ اب پاور فل ہو رہا ہے۔ جو لوگ اپنی نیت نیک رکھ کر ایمانداری سے رشتہ کرنا چاہتے ہیں وہ قدم بڑھائیں کامیابی ملے گی۔ آج بڑی رکاوٹ بھی دور ہو رہی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اولاد کے حوالے سے ابھی ان کی سخت نگرانی کی اشد ضرورت ہے اور جو بھی فیصلہ کرنا ہے یا قدم اٹھانا ہے۔ نہایت ہی ٹھنڈے مزاج سے اٹھانا ہے۔ ورنہ چال الٹی پڑ سکتی ہے۔

Leave a Reply