Aaj ka din jtnonline

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج کافی دنوں کے بعد صورت حال میں بہتری کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ امید ہے کہ اب مشکلات میں نمایاں کمی آ جائے گی اور آپ کے رکے ہوئے کام ان شاء اﷲ چل پڑیں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
کالے ماش سے اپنی نظر اتاریں اور چند دن مسلسل اپنے اوپر سورۂ حشر کی آخری تین آیات پڑھ کر دم کر لیا کریں۔ بدنظری والی کیفیت جلد ختم ہو جائے گی، ان شاء اﷲ

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
شراکت داری کرنے سے گریز کریں۔ خود اپنا کام اکیلے کریں تو زیادہ فائدہ مند بات ہے۔ آج کچھ مواقع بھی ملیں گے اور کچھ رقم کا حصول بھی ممکن ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ ہو سکے تو آج رات استخارہ کرلیں۔ اس سے مستقبل کا تعین کرنا آسان ہو جائے گا، کیونکہ آپ شاہد غلط سمت سفر کررہے ہیں۔ اس لئے بالکل بھی فائدہ حاصل نہیں ہو رہا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
مریخ جب زائچے میں ہو تو دوسروں سے جھگڑے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اس لئے آج محتاط چلیں اور کوشش کریں کہ ہر معاملے میں تحمل سے کام لیا جائے تو بچت ہو گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ضرورت کے تحت رقم کا بندوبست ہو سکتا ہے اور بیرون ملک سے آپ کے لئے اہم خبر آ سکتی ہے جو لوگ بیمار ہیں وہ اﷲ نے چاہا تو اب صحت یابی کی طرف سفر کررہے ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ اپنے دل کے تمام معاملات کو ایک طرف رکھ کر موجودہ حالات کے مطابق قدم اٹھائیں۔اگر لاپرواہی کی تو مشکلات بڑھ جائیں گی اور آپ کو مالی نقصان بھی ہو سکتا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اگر آپ نے روزگار کے حوالے سے کوشش کی تو ان شاء اﷲ اس میں کامیابی ملے گی اور آپ کی سابقہ مشکلات کا بھی ازالہ ہو سکے گا۔ تمام نقصانات پورے ہوں گے۔ محنت بس آپ نے ہی کرنی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اپنی سطح سے نیچے آ جائیں اور اﷲ پاک پر بھروسہ کرکے اپنے تعلقات دوسروں سے ٹھیک کرنے کی کوشش کریں۔ اس وقت سب آپ سے دور ہو رہے ہیں جو کہ اچھی علامت نہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
نوکری میں بہتری کی امید ہے اور بلاک رقم کا حصول ممکن ہو گا۔ ایک بڑا رکا ہوا کام غیر متوقع انداز سے ہو جائے گا۔ سرکاری ملازمین کا تبادلہ ہوتا بھی دکھائی دیتا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جن افراد نے آپ کو تنگ کر رکھا ہے۔ اب بالکل بھی ان سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔آپ کو ستارہ بڑی اچھی پوزیشن پر جا رہا ہے۔ سب آپ سے اب خود بہتر سلوک کریں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اولاد کے حوالے سے قدرے پھر سخت نگرانی کی ضرورت پڑ گئی ہے۔وہ شائد اس وقت غلط راستے پر ہے۔ آپ نے اپنا رول اداکرنا ہے۔ اگر آپ ان کو مشکل سے بچانا چاہتے ہیں تو۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply