Aaj ka din jtnonline 93

آج کا دن کیسا گذرے گا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو بار بار استخارے کی مدد سے چلنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ نامعلوم سی بندش ہے جو معاملات کو آگے بڑھنے ہی نہیں دے رہی۔ آج کا دن غیر ضروری کاموں سے دور بھی رہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
کسی بھی مشکل میں کیوں نہ ہوں۔ اللہ نے چاہا تو اس سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے ایک ایک بڑی ضرورت بھی پوری ہوگی، جس پر اعتماد تھا۔وہ اس پر پورا اترے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج کا دن اچھا اور آپ کے لئے اپنے معاملات میں بحکم اللہ آسانیاں لے کر آیا ہے۔ بسم اللہ کرکے اپنے مقصد کی جانب قدم اٹھائیں۔ شام تک ہی اس کا رزلٹ آپ کے سامنے ہو گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کی ایک غلطی نے بہت سے حالات خراب کر دیئے ہیں۔ اس کی اصلاح کر لیں اور مشکل سے نکل آئیں۔ آج قسمت موقع فراہم کر رہی ہے تو اس کا پورا پورا فائدہ اٹھائیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
چلتے ہوئے دیکھ کر چلیں راستے میں پڑی ہوئی نظر اتارنے والی چیزوں سے بچیں۔ دالیں کالے ماش وغیرہ سے خاص طور پر۔ آج راشن کی صورت میں صدقہ دے دیں تو بہتر رہے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
فکر نہ کریں۔ اب وہ مشکل مکمل طور پر ختم ہونے کو ہے جس نے کافی دنوں سے تنگ کیا ہوا تھا ۔آج آپ کی ایک دلی مراد بھی پوری ہونے کا واضح امکان دکھائی دے رہا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ جس بھی مشکل میں ہیں۔ اس سے نکلنے کا ان شاء اللہ آج کوئی نہ کوئی راستہ مل جائے گا اور کھوئی ہوئی عزت بھی بحال ہو جانے کی امید دکھائی دیتی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جن افراد نے روزگار کے حوالے سے کافی عرصہ پریشانی کا مقابلہ کیا ہے۔ اب ان کے حالات بدلنے والے ہیں اور جس قدر بھی مشکلات تھیں۔ وہ سب اب جلد ختم ہو جائیں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک روحانی سلسلہ بنتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ آپ جن مشکلات کا شکار تھے وہ اس سے ہی ٹھیک ہوں گے۔ آج ایک دوست بھی کسی حوالے سے مددگار ثابت ہو گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ کافی دنوں سے جس کوشش میں لگے ہوئے تھے۔آج اس میں کامیاب دکھائی دے رہے ہیں اور کسی وقت بھی خوشی کی خبر ان کو مل جانے کی واضح امید ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک اہم ذمہ داری پوری ہونے کے قریب ہے۔ پھر کافی سکون نصیب ہو گا۔ جو لوگ کسی بھی طرف سے پیسوں کی امید لگا کر بیٹھے ہوئے تھے۔ وہ بھی پوری ہونے کا امکان ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک اہم رکاوٹ دور ہونے سے رکا ہوا کام چل پڑے گا اور مالی طور پر بھی خظد کو مضبوط محسوس کریں گے۔ آج کا دن آپ کی صحت کے حوالے سے بھی اچھا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں