Aaj ka din jtnonline

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
کسی جگہ پر کوئی گڑ بڑ ضرور ہے جو وجہ رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ آپ اگر استخارے کی مدد سے چلیں گے تو زیادہ مناسب ہے۔ آپ کو کسی بھی قسم کا کوئی رسک بالکل نہیں لینا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ضروری ضروری کاموں کو کریں۔ ابھی سرمایہ کاری والے معاملے میں دلچسپی نہ لیں ورنہ آپ کو نقصان ہو گا۔ جو لوگ بیمار ہیں وہ اپنی نظر لازمی اتاریں اور توبہ سے کام بھی لیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
صورت حال ابھی تک قابو سے باہر ہے۔آپ کسی بڑی الجھن کا شکار دکھائی دے رہے ہیں ضرور کسی جکڑن میں آئے ہوئے ہیں۔ اپنا حصار بنا لیں اور سورئہ بقرہ روزانہ ایک بار پڑھیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

حالات کسی بھی طرح سے ٹھیک نہیں ہو رہے۔ اگر استخارے سے مدد لے لیں گے تو زیادہ مناسب رہے گا۔ آج کا دن اچھا اور روحانی حوالے سے مددگار ہے۔ آپ نے صرف دعا سے کام لینا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج شام تک کا انتظار کر لیں۔ پھر ستارہ اپنی پوزیشن کو بدلے گا تو حالات بھی بدلتے ہوئے محسوس ہوں گے۔ فی الحال جو مل رہا ہے۔ اس طرف ہی توجہ دے کر چلیں تو زیادہ بہتر ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آج روزگار کے حوالے سے کوئی بڑی خوشی کی خبر مل سکتی ہے۔ آپ کو مالی طور پر فائدہ بھی حاصل ہو گا اور ضرورت کے تحت غیر متوقع طور پر آپ کی مشکل بھی حل ہوگی، ان شاء اللہ

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج اچھا دن رہے گا۔ جس کام میں اللہ پاک کا نام لے کر ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ آج آپ کی ایک دلی مراد پوری ہونے جا رہی ہے، ان شاء اللہ

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
دن بحکم اللہ تیزی سے آپ کے حق میں بدلنے شروع ہو گئے ہیں۔ ان مالی طور پر خاص فائدے ملنا شروع ہو جائیں گے اور آپ کے بگڑے ہوئے معاملات بھی بہتر ہو سکیں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ دلی معاملات جس قدر ممکن ہو سکے ٹھیک کر لیں۔ اگر اس میں دیر کی تو ایک اچھا وقت ہاتھ سے نکل جائے گا۔ آج مخالفین اور حاسدین آپ پر نظر جمائے بیٹھے ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ بھول کر کسی کا رقم کے معاملے میں اعتبار مت کریں، ورنہ سخت پچھتاواحاصل ہو گا اور زندگی میں بڑے نقصان سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ صرف اپنے روزگار پر توجہ دیں بس!

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
قانون معاملات آپ کے حق میں جا رہے ہیں۔ جیت آپ کا مقدر ہو گی۔ بس اب دوسروں کے معاملات سے دور رہیں اور اپنے گھر پر توجہ دیں۔ اس میں آپ کی ضرورت بھی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ آپ کے دل کی تمنا اب جلد پوری ہوگی۔ جن کاموں میں رکاوٹیں آ رہی تھیں وہ بھی دور ہونا شروع ہو گئی ہیں اور رُکے کام چل پڑیں گے۔ ان شاء اللہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply