Aaj ka din jtnonline

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج ایک بڑے فیصلے کی ضرورت ہے۔ آپ نے اگر ٹھیک کر لیا تو کافی کچھ آپ کے حق میں بدل سکتا ہے۔ جو لوگ استخارے سے کام لیں گے۔ وہ زیادہ بہتر قدم اٹھانے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
کاروبار پر اشد توجہ کی ضرورت ہے۔ آپ نے اس معاملے میں لاپرواہی سے کام نہیں لینا۔ اگر آئندہ کے لئے فائدہ اٹھانا ہے تو۔ آج روزگار کی کوشش کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری بھی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
بار بار وارننگ دی جا رہی ہے کہ دوسروں کے معاملات سے دور رہیں۔ ورنہ معاملات الٹے آپ کے گلے پڑ جائیں گے۔ ویسے بھی ان دنوں اپنے بھی غصہ کئے بیٹھے ہیں اور مخالفت کر رہے ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
حالات قدرے نازک اور مشکل ہی چل رہے ہیں۔ آپکو حسب توفیق صدقے کا سہارا لے کر چلنے کی اشد ضرورت ہے۔ نظر میں بھی آئے ہوئے ہیں۔ چاروں قل پڑھ کر صبح و شام خود پر پھونکیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
روزگار کے حوالے سے تھوڑی سی مشکل چل رہی ہے۔ آپ دعا کریں اور حقوق العباد کے حوالے سے اپنے معاملات ٹھیک کریں گے تو حالات بھی سازگار ہو جائیں گے۔ آج غور و فکر والا دن ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جن لوگوں نے کسی جگہ سرمایہ کاری کرنی ہے وہ ابھی انتظا رکریں۔ ورنہ پیسہ ڈوب جائے گا۔ آج دوسرے آپ کے معاملے پر نظر لگا کر رکھے ہوئے ہیں۔ ان کو خود ہی موقع فراہم نہ کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ نے خود کو بہت بدلا ہے اور اچھے بُرے کی تمیز بھی ہو گئی ہے۔دعائیں بھی کرنے لگ گئے ہیں۔ بس حقوق العباد کے حوالے سے اپنے معاملات ٹھیک کرلیں۔ سب ٹھیک ہو جائے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
مالی لحاظ سے میرے اللہ نے چاہا تو صورت حال بڑے شاندار انداز سے آپ کے حق میں ہونے جا رہی ہے۔ آپ بالکل بھی مت گھبرائیں۔ وہ اللہ ہے ،چاہے تو ایک پل میں سب بدل دے ، دعا کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
دن بدلنے شروع ہو گئے ہیں۔ اب جلد ہی تمام حالات بدلیں گے۔ فکر مند نہ ہوں۔ بس روزانہ 450مرتبہ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد کرتے رہیں۔ سب ٹھیک ہوتا چلا جائے گا۔ انشاء اللہ

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
کاروبار میں ترقی کے امکانات روشن ہیں۔ بگڑے ہوئے کام اب جلد سیدھے ہوں گے جن لوگوں نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ کر سکتے ہیں۔ ان کو بڑی جلدی فائدہ حاصل ہو گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
عدالتی معاملات ہوں مقدمے بازی انکوائری سب میں فتح میرے اللہ نے چاہا تو آپ کی ہو گی اور عرصہ دراز سے جیل میں بند افراد بھی رہا ہو سکیں گے۔ کوئی بڑی نیکی کام آ رہی ہے اب۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
صرف نیت صاف کرنے کی اشدضرورت ہے۔ آپ کے تمام خراب کام سیدھے ہونا شروع ہو جائیں گے۔ آج مشتری کا زائچے میں قیام صورت حال ہی ان شاء اللہ بدل کر رکھ دیں، فکر نہ کریں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply