Aaj ka din jtnonline 107

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ بڑی جلدی پریشان ہو جاتے ہیں اﷲ پاک پر بھروسہ رکھیں وہ آپ کو ہر مشکل سے نکال دے گا۔ آج کا دن اچھا اور روحانی حوالے سے مدد گار ہی ثابت ہوگا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
نوکری کی تلاش کرنے والوں کو کامیابی ملے گیا ور یہ فی الحال آپ کے حق میں بہتر ہے گا۔ جو لوگ روز گار کی وجہ سے پریشان ہیں۔ اب انشاء اﷲ آسانیاں دیکھیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اپنوں کے ساتھ اختلافات کا خانہ کھلا ہوا ہے۔ اس لئے بار بار وارننگ دی جا رہی ہے کہ غصہ قابو میں رکھیں۔ چند یوم مکمل خاموشی سے گزاریں۔ برداشت کی عادت ڈالیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ کو صبر سے کام لینا ہوگا۔ حالات آہستہ آہستہ ٹھیک ہوتے جا رہے ہیں۔ اگر جلد بازی کی تو وہ خراب ہو سکتے ہیں اور اپنے دماغ کو ٹھنڈا رکھنے کی بھی اشد ضرورت ہے غصہ نہ کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک طرف سے فائدہ حاصل ہونے کی امید ہے اور کاروباری حضرات کو خاص طور پر مالی فائدہ حاصل ہوگا اور ایک بڑا رکا ہوا کام ہونے کے علاوہ مستقبل کے حوالے سے خوشخبری بھی ملے گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک بڑی ذمہ داری ملنے کی امید ہے اختلافات والا خانہ کھلا ہوا ہے اب اہم فیصلے کی ضرورت ہے۔ تب جا کر حالات قابو میں رہیں گے۔ آج کا دن نوکری پر نظر رکھنے کے لئے ضروری ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج ذہنی سکون ملے گا اور رکا ہوا ایک کام بھی ہونے کا امکان ہے۔ پراپرٹی وغیرہ کی خرید و فروخت کے لئے ابھی مناسب وقت نہیں ہے۔ اس میں ہرگز قدم نہ رکھیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جن لوگوں نے کافی عرصے سے مالی معاملات میں پریشانیاں دیکھی ہیں۔ انشاء اﷲ اب وہ تیزی سے اس میں بہتری بھی دیکھیں گے۔ لگتا ہے کہ اب راستے کھلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک رکاوٹ آ رہی ہے۔ اس لئے جس کام کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اس میں تیزی دکھانے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔ ورنہ ٹینشن ہو گی۔ آج جو مل رہا ہے بس اس کا شکر ادا کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ اپنی موجودہ پوزیشن کو بدلنے کے چکروں میں ہیں وہ ابھی انتظار کر لیں ممکن ہے کہ آپ کو اسی جگہ پر ہی فائدہ حاصل ہو۔ آج کا دن مالی لحاظ سے بہتر رہے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج ایک معاملے میں بڑی پیش رفت ہونے کی امید ہے آپ کو مبارک ہو حالات قدرے آپ کے حق میں ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ آپ کے لئے کئی راستے کھل جانے کی امید نظر آتی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ لاکھ ہاتھ پاؤں مار لیں ابھی تبدیلی کرنا کسی بھی طرح ممکن نظر نہیں آتا آپ کے لئے شاید موجودہ کام کرنا زیادہ بہتر رہے گا۔ جو لوگ جلد بازی سے کام لیں گے وہ بہت پچھتاویں گے۔

Leave a Reply