آج کا دن کیسا گذرے گا

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل
آج شام زحل زائچے سے نکل جائے گا، تو صورتِ حال بھی بہت بہتر ہونا شروع ہو جائے گی۔ آپ بالکل بھی فکر مند نہ ہوں، بس انتظار کی اشد ضرورت ہے۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی
آپ کی ضرورت ان دنوں صدقہ ہے۔ اس کو نہ چھوڑیں تاکہ جو بُرا وقت ہے وہ گذر جائے۔ آج ایک اہم آفر ملنے کا بھی امکان ہے۔ اس کو غور سے چیک ضرور کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون
آپ کو صورتِ حال کا اندازہ نہیں ہے۔ غلطی پر غلطی نہ کریں۔ اور اپنے کاموں کا ازسرنو جائز لے کر چلیں اس وقت آپ کو ٹھنڈے مزاج سے قدم اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی
صورتِ حال مسلسل آپ کے حق میں اچھی ہوتی جا رہی ہے۔ آپ کو کسی نہ کسی حوالے سے خوشی کی خبریں ملتی چلی جائیں گی۔ اور مستقبل کے حوالے سے بھی مناسب پلانگ ہوسکے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست
بیماری میں مبتلا افراد کے لئے اچھی خبریں ہیں۔ اور جو لوگ کسی قسم کے اثرات کا شکار تھے۔ وہ بھی اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔ آج کا دن اچھی صورتِ حال بتا رہا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر
ان دنوں مالی حوالے سے قدرے پریشانی نظر آتی ہے۔ اور سلسلہ کسی بھی طرح ٹھیک ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ آپ کو نماز سے مدد لینے کی ضرورت ہے۔ سورہ واقعہ بھی پڑھیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
ایک اہم کام میں پیش رفت ہوگی۔ اور جس بھی طرف سے پریشانی آ رہی تھی، وہ ختم ہوجائے گی۔ آج کا دن مالی لحاظ سے بھی آپ کو ان شاء اللہ بہتری دے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر
آپ کی پریشانی کا حل ان شاء اللہ مل جائے گا۔ اور گھر میں بھی اب سکون رہے گا۔ جو لوگ اولاد کے رشتے کے معاملے میں عرصہ دراز سے تلاش میں تھے، وہ اب کامیاب ہونگے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
ایک بڑی ذمہ داری سے نجات ملے گی۔ اور گھریلو پریشانی کی حل سامنے آئے گا۔ جن لوگوں نے اپنے نئے کام کی ابتداء کرنی ہے، اُن کے لئے اب ایک اچھا وقت بھی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری
آج بندش وغیرہ جیسے معاملے سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ اور جو لوگ کافی دنوں سے بے روزگار تھے۔ اب اس بارے میں اچھی خبریں آنا شروع ہو جائیں گی، ان شاء اللہ۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری
آج کا دن اچھا ہے۔ آپ کی مالی پوزیشن میں ان شاء اللہ بہتری آئے گی، اور جو کام التواء کا شکار تھے۔ وہ بھی اب تیزی سے ہونا شروع ہو جائے گے، پیسہ بھی ملے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ
ایک دوست کی مدد سے آپ کسی اہم مسئلے کو حل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ اور جن لوگوں نے اپنے لئے الگ رہنے کا پروگرام بنالیا ہے۔ وہ ابھی تھوڑا سا انتظار اور کرلیں۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: