Aaj ka din jtnonline

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
لالچ کو اپنے اندر جگہ نہ دیں، ورنہ کامیابی نہیں ملے گی۔ آج کا دن اچھا ہے بس ضروری کاموں پر توجہ دیں اور غصہ کم کریں، کوئی گھر چل کر آ جائے تو ناراضگی بھول جائیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اللہ پاک معاف کرنے والے ہیں اور معاف کرنا پسند فرماتے ہیں۔ آپ بھی دوسروں کو معاف کرنا سیکھیں اور بھول جائیں دوسروں کی بُری باتیں، اللہ نے چاہا تو زندگی خوشگوار ہو جائے گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
نوکری میں تبدیلی کا جو سوچ رہے ہیں، وہ ابھی ممکن نہیں ہے۔ تھوڑا انتظار کرنا بہتر رہے گا، فی الحال جو کر رہے ہیں وہ ٹھیک ہے۔ ایسا ویسا کچھ نہ کریں، جائز کام پر توجہ دیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج اچھا اور بحکم اللہ مہربان دن ہے۔ آپ کو اپنے اہم مقصد میں کامیابی حاصل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ جو لوگ بیمار اور بندش میں ٹھیک نہیں ہو رہے تھے، وہ اب آزاد ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جب تک نیت صاف ہے۔ سب آپ کے ہاتھ میں ہے، جب خراب ہو گی تو بات بھی ہاتھ سے نکل جائے گی۔ اس لئے صرف حق اور جائز کام میں ہاتھ ڈالیں، کامیابی آپ کی منتظر رہے گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج اچھا دن ثابت ہو سکتا ہے اور بڑے اہم مقصد میں کامیابی بھی حاصل ہونے کی امید ہے۔ جو لوگ اولاد کے کسی حوالے سے پریشان ہیں ان کو خوشی کی خبر ملنے والی ہے کسی وقت بھی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ابھی صحت کا صدقہ جاری رکھیں اور جس قسم کی نحوست محسوس کر رہے ہیں، اس کے لئے اپنی نظر بھی اتاریں اور یا حی یا قیوم کا ورد بھی سارا دن جاری رکھیں تو بہتر ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کسی بھی انجان شخص کے ساتھ مل کر کام کرنے کا پروگرام بنا رہے ہیں وہ غلطی پر ہیں اچھی طرح معاملات چیک کریں پھر قدم اٹھائیں، ہو سکے تو موجودہ کام پر توجہ رہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
مالی طور پر مشکلات ابھی چل رہی ہیں۔ آپ سورہ واقعہ پر نماز مغرب کے بعد پڑھنا شروع کر دیں اور خود بھی اپنے معاملات ٹھیک کریں، حقوق العبادکے حوالے سے خاص طور پر۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کی جس مشکل نے تنگ کیا ہوا تھا۔آپ کو آج دوپہر کے بعد ہی اس کا حل ملتا ہوا محسوس ہو گا اور جن لوگوں نے روزگار کے حوالے سے پیش قدمی کرنی ہے وہ کرسکتے ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک رکاوٹ بھی نہیں ہے جو تنگ کر سکے۔ بالکل بے فکر ہو کر اپنے کام پر توجہ دیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو آج دوپہر کے بعد ہی آپ کو اپنے لئے اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
غیروں سے دور رہیں اور دل کی بات کسی پر بھی عیاں مت ہونے دیں۔ کچھ مخالفت کرنے والے آج اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ وہ موقع سے فائدہ نہ اٹھالیں۔بس یہ خیال رہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply