Aaj ka din jtnonline 108

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
سکون سے چلیں جلد بازی سے کام نہ لیں اس وقت ایسا کرنا خود کو مشکل میں ڈالنے ولای بات ہے جو چیز پردہ غیب سے آپ کو ملے بس اس کو اپنے لئے انعام سمجھیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ان دنوں حالات ایسے نہیں ہیں کہ آپ رسک لیں زائچہ آپ کے حق میں نہیں ہے صحت سے لے کر تقریباً تمام امور ہی خراب جا رہے ہیں۔ صدقے کا عمل شروع کریں اور ذکر الٰہی بھی ضرور کریں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جن افراد نے ان دنوں یاری دوستی یا اعتبار کے معاملے میں لاپرواہی کا مظاہرہ کیا وہ مشکل میں آ سکتے ہیں۔ عزت کا خاص خیال رکھنا ان دنوں آپ کے لئے سب سے زیادہ ضروری ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ اللہ پاک سے دعا کیا کریں کہ اللہ دنیا کی نظروں میں مجھے عزت اور بلند مقام عطا فرما اور مجھے اپنی نظر میں حقیر اور کم تر کر دے تو پھر اس دعا کا اثر دیکھیں کہ معاشرے میں کیا مقام حاصل ہوگا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ابھی تک حقوق العباد کے حوالے سے آپ کے معاملے ٹھیک نہیں چل ہے۔ آپ فوری طور پر ان کو ٹھیک کریں دنیا اور آخرت دونوں ہی سنور جائیں گی۔ ابھی فوری اصلاح کی ضرورت ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ جس کام کے پیچھے لگے ہوئے ہیں اس میں خاص کامیابی کے امکانات نہیں ہیں۔ اس لئے فی الحال اس کو چھوڑ کر آپ اپنے اور ضروری کاموں کو دیکھ لیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

اچھا دن ہے آپ کی بڑی مشکل حل ہو گی اور ضرورت بھی غیر متوقع انداز سے پوری ہونے کی امید ہے۔ خواتین اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔ ہو سکے تو ضروری ٹیسٹ کروا لیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کے لئے اب اچھے دنوں کا آغاز شروع ہو گیا ہے مشتری زائچے میں موجود ہے جو آپ کے لئے عزت، دولت، شہرت کے حصول میں آسانیاں دیتا ہے۔ ان تمام معاملات میں اب بہتری ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ اولاد کے لئے یا اپنے لئے رشتے وغیرہ کے انتظار بیٹھے تھے۔ اب ان کے راستے بحکم اللہ کھل چکے ہیں۔ جلد خوشخبری مل جائے گی اور آج اپنوں سے صلح کا امکان بھی موجود ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
یا حیٰ یا قیوم کا ورد جاری رکھیں۔ آپ جس بھی قسم کی مشکلات میں ہیں۔ ان شاء اللہ اس میں سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔ اور آئندہ کے لئے تمام برے کاموں سے توبہ کر لیں۔\

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
میرے اللہ نے چاہا تو مشکل کیسی بھی کیوں نہ ہو۔ اس سے نجات مل جائے گی آپ کی گھریلو زندگی میں بھی سکون کا سانس نصیب ہوگا اور کھوئی عزت بھی بحال ہو جائے گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کو آج ایک اہم معاملے میں خوشی کی خبر ملنے کی امید ہے اور جس بھی شخص کی صحت خراب چلی آ رہی تھی۔ اب اس میں بھی بہتری آنے کی واضح امید نظر آتی ہے بندش نہیں ہے۔

Leave a Reply