Aaj ka din jtnonline 84

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
تھوڑی سی جلد بازی کر رہے ہیں۔ سکون سے چلیں، جو نصیب میں ہے ، وہ ان شاء اللہ مل کر رہے گا۔ آج کسی جانب سے کوئی اہم خبر بھی موصول ہو سکتی ہے، مستقبل کے حوالے سے

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
صدقے کا عمل جاری رکھیں۔ صحت کا خانہ اب بھی مناسب نہیں جا رہا جو لوگ لاپرواہی کریں گے وہ سخت پچھتائیں گے۔ آج صرف ضروری کام کو دیکھیں باقی فی الحال چھوڑ دیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جس قدر کسی پر اعتبارکر رہے ہیں وہ غلط ثابت ہو سکتا ہے اور آپ مشکل میں آ سکتے ہیں ، اپنی عزت اور اپنے مال کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائیں، یہ آپ کو وارننگ ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
عزت ساری کی ساری میرے اللہ کے ہاتھ میں ہے۔آپ جھوٹ بول کر دوسروں میں نمایاں مت ہوں اور جو رزق آپ کے نصیب میں لکھا ہوا ہے۔ وہ ان شاء اللہ آپ تک پہنچ کر ہی رہے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اپنے حقوق العباد کے معاملات ٹھیک کریں۔ آپ کی اس میں لاپرواہی اور زیادتی دنیا اور آخرت دونوں میں مشکل پیدا کر دے گی۔ سچی توبہ سے کام لیں آج غور و فکر کا دن ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ جو چاہ رہے ہیں حالات بھی بحکم اللہ کچھ ایسے ہی بن رہے ہیں، اس لئے حکمت عملی سے کام لیں اور مستقبل کو مدنظر رکھ کر فیصلے کریں۔ آج کچھ آفر سامنے آنے کی امید بھی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج کافی دنوں کے بعد صورت حال آپ کے حق میں ہوتی دکھائی دے رہی ہے جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہو جانے کا امکان واضح طور پر محسوس ہو رہا ہے، ان شاء اللہ

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے۔ آپ کو جس بھی قسم کے حالات درکار تھے۔ اب ویسے بن رہے ہیں، اب فیصلہ آپ نے کرنا ہے کہ کس طرح قدم اٹھانا ہے۔ آج خاص طور پر۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج آپ کی ایک مشکل تو کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے اور آپ کو واضح طور پر اپنے مقصد میں کچھ کامیابی بھی دکھائی دے گی۔ رشتے وغیرہ کے حوالے سے بھی آج اہم خبر مل سکتی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج صبح ہی صدقہ دے دیں تو بہتر ہے۔ زحل کی چال آپ کو بلاوجہ مشکل میں ڈال سکتی ہے اور یاحی یا قیوم کا ورد بھی اگر زبان سے جاری رہے تو ہر بلا آپ سے دور رہے گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی بھی قانونی معاملات کا شکار ہیں وہ اب جلد اس سے نکل جائیں گے، مگر اگر آپ نے کسی کا حق دبایا ہوا ہے تو پھر مشکل ہو سکتی ہے۔ اس بات کا خیال رہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج آپ کی ایک پرانی آرزو پوری ہو سکتی ہے اور کچھ اضافی رقم بھی ہاتھ میں آ سکتی ہے۔ جولوگ بیرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں، وہ ابھی اس خیال کو دل سے نکال دیں۔

Leave a Reply