Aaj ka din jtnonline 58

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
صورت حال آج اچھی اور آپ کے حق میں جا رہی ہے جو لوگ کسی بھی مسئلے کا شکار تھے۔ اب وہ اس سے نجات حاصل کر سکیں گے۔آپ کو اپنے مقصد کی طرف چلنا چاہیے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
صحت کا خانہ اب کافی کمزور ہے۔ اس کا صدقہ دیں اور اپنے ڈاکٹر سے بھی اچھی طرح چیک کروائیں۔ اس وقت راشن کی صورت میں صدقہ دیں اور نظر بھی اتاریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
کسی جانب سے رقم کا حصول ممکن دکھائی دے رہا ہے۔ بلاک رقم کی واپسی بھی ممکن ہو گی۔ خاص طور پر کاروباری حضرات آج فائدے میں رہیں گے۔ رزق بحکم اللہ بڑھے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کی جو پریشانی آپ کو تنگ کر رہی تھی۔ وہ اب ختم ہونے کے بالکل قریب ہے اور کسی جانب سے مستقبل کے حوالے سے بڑی اچھی خبر ملنے کا امکان دکھائی دے رہا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ خاص طور پر روزگار کے معاملے میں ان شاء اللہ بہتری دکھائی دے رہی ہے جو لوگ بے روزگار میں وہ خاص طور پر فائدہ اٹھا لیں گے

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ان دنوں ایک غیر متوقع فائدہ حاصل ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ کسی جانب سے رقم کا حصول بھی ممکن ہو گا اور گھر میں جاری بڑی ٹینشن سے نجات بھی مل رہی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا خانہ اب بھی ٹھیک نہیں ہے۔ ہو سکے تو حسب توفیق غریبوں کو کھانا کھلا دیا کریں اور کم بولا کریں۔ آپ کی بدزبانی سے دوسروں کو شکایت کرنے کا موقع ملے گا جو ٹھیک نہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
حالات میں بڑی اہم تبدیلی متوقع ہے جو لوگ کسی جکڑن وغیرہ کا شکار تھے۔ وہ اب اس سے نجات حاصل کر لیں گے اور رکے ہوئے کچھ کام بھی اب چل نکلنے کی بہت امید ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
حالات اب آپ کے حق میں ہیں، مگر لالچی لوگ بھی آپ کے قریب ہیں۔ ان سے دور رہیں گے تو کچھ فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اندیشہ ہے کوئی کسی بھی قسم کا نقصان دے سکتا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اپنے اندر برداشٹ کا حوصلہ پیدا کریں۔ ہر چھوٹی موٹی بات پر غصہ میں آ جاتے ہیں۔ اس وقت ستاروں کی چال مناسب نہیں ہیّ آپ بلاوجہ کسی مشکل کا شکار ہو سکتے ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی بھی بات کو اپنے اندر راز نہیں رکھ سکتے وہ مشکل میں آسکتے ہیں۔ مخالفین ویسے بھی تاک میں لگے ہوئے ہیں اگر انہوں نے موقع سے فائدہ اٹھا لیا تو بات خراب ہو سکتی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جہاں سے امید لگا رکھی تھی وہاں سے پوری ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ خاص طور پر بڑی ضرورت پوری ہو گی اور جس بھی شخص نے تنگ کر رکھا تھا وہ خود بخظد پیچھے ہٹ جائے گا۔

Leave a Reply