آج کا دن کیسا گذرے گا

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل
ایک دو دن اور صبر کرلیں نحوست دینے والا ستارہ زائچے سے نکلے گا تو سب کچھ بحکم اللہ خود بخود ٹھیک ہونا شروع ہو جائے گا۔ آج فی الحال خاموشی سے دن گذاریں۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی
پرندوں کو اور کیڑون مکوڑوں کو خوراک ڈالیں اپنے گھر کی چھت پر پرندوں کے لئے پانی بھی رکھ دیں۔ اس عمل کا کیا فائدہ ملے گا۔ مشکلات کے خاتمے سے ہی اندازہ ہوجائے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون
ابھی کسی بھی قسم کی تبدیلی کے لئے اچھے وقت نہیں ہے۔ آپ کو ایسے کسی بھی قسم کے قدم اٹھانے سے گریز کرنا چاہے۔ اور آج جہاں ہیں، اُسی جگہ پر محنت جاری رکھیں تو بہتر ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی
ایک اہم ذمہ داری کا امکان ملازمت پیشہ افراد کے لئے اچھا دن ہے۔ جو لوگ گھریلو ماحول میں کشیدگی کی وجہ سے تنگ تھے۔ آج اُن کو بھی خوشی کی خبر مل سکتی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست
آج دن اچھا ہے۔ اور کافی دنوں کے بعد زائچے میں خوشی کی کوئی خبر نظر آ رہی ہے۔ اُمید ہے کہ اب اور بھی بہتری آئے گی۔ جو لوگ بیماری ہیں وہ بھی شفاء یاب ہونگے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر
ایک وقت میں صرف ایک کام کریں، اور ابھی کسی پر بھی بالکل بھی بھروسہ نہ کریں۔ آپ سے کسی بڑی غلطی کا اندیشہ ہے۔ 19 مرتبہ سورۃفاتحہ پڑھ کر اپنا کام شروع کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
آج بڑا اچھا دن ہے۔ آپ کو کسی جانب سے اپنے کسی کام کے ہونے کی خوشخبری ملے گی۔ اور ناراض لوگوں سے بھی صلح کا امکان ہے۔ آپ بھی خود میں نرمی لائیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر
کاروباری معاملات بے حد اچھے ہو رہے ہیں۔ اگر پیسہ ہے تو مزید سرمایہ کاری کرلیں، بڑا فائدہ ملے گا۔ آج خواتین اپنی صحت کا صدقہ دیں، کچھ گڑبڑ نطر آتی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
جو لوگ اپنی دُھن میں چلے جا رہے ہیں۔ وہ اردگرد بھی دیکھیں اس وقت لاپرواہی کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے۔ آج حکمت عملی سے چلنا ہے۔ اور کسی کا اعتبار نہیں کرنا۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری
ایک باہر کا شخص پھر ذاتی زندگی میں مداخلت کر رہا ہے۔ اس کو خود سے جس قدر دور رکھ سکتے ہیں، ضرور رکھیں۔ بڑا نقصان دے سکتا ہے۔ عزت کا بھی خیال رکھیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری
مخالفت والا خانہ پوری شدت سے کھلا ہوا ہے۔ آپ اپنا صدقہ دیں اور اپنے معاملات بھی راز میں رکھیں۔ یاری دوستی ان دنوں سب سے بڑا خطرہ ہے آپ کے لئے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ
آج بڑا ہی اچھا دن ثابت ہوگا۔ آپ کو بگڑا ہوا ایک بڑا کام سیدھا ہو جائے گا۔ اور ضرورت کے تحت رقم کا بندوست بھی ہو جائے گا۔ آج خواہشمند افراد کے سفر بھی کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: