52

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ان دنوں عزیزوں کے درمیان اختلافات کا اندیشہ رہے گا۔ آپ کو اپنے غصے کو قابو میں رکھنے کی بھی ضرورت ہے اور ہر صورت درگزر سے کام لینے کی اشد ضرورت ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کی جس مشکل نے عرصہ دراز سے تنگ کیا ہوا تھا، اب وہ تقریباً حل ہونے کے قریب ہے۔ آپ بالکل پریشان نہ ہوں۔ آج دوپہر کے بعد ہی اندازہ ہونا شروع ہو جائے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
دوہری شخصیت کا حامل شخص ان دنوں آپ کے قریب ہے۔ آپ کو بے حد سنبھال کر چلنا ہے اور اپنے تمام معاملات کو اپنے راز میں رکھ کر چلنا ہے ورنہ مشکل ہو جائے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اس وقت آپ ایک اہم معاملے کو لے کر پریشان ہیں فوری حل تو دکھائی نہیں دے رہا۔ لیکن ایک دو دن صبر کر لیں، ان شاء اللہ پردہ غیب سے آپ کی مدد ہو جائے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
حالات آج بدل رہے ہیں۔ کوئی امید پر پورا اترے گا اور آپ کو اللہ کے حکم سے کسی مشکل سے نکال لے گا۔ آج آپ کی مالی پوزیشن میں بھی بہتری آ رہی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اپنے دل کے معاملات ٹھیک کریں۔ آج کل یہ پھر بے تکی حرکتوں میں لگا ہوا ہے جو آپ کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ آپ اپنا تمام معاملہ چیک کریں اور فوری اس کی اصلاح کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج عقرب اور زحل دوپہر کے بعد جب زائچے سے نکلیں گے تو آپ کو حالات میں خاطر خواہ بہتری محسوس ہو گی اور جس کام میں رکاوٹیں آ رہی تھیں وہ دور ہونا شروع ہوں گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اس وقت جن حالات کا سامنا ہے وہ زیادہ مشکل نہیں ہیں۔ آپ بالکل بھی پریشان نہ ہوں میرے اللہ نے چاہا تو صورت حال اب تیزی سے آپ کے حق میں ہونا شروع ہو جائے گی؟

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
صورتِ حال آج کافی دنوں کے بعد آپ کے حق میں آئی ہے جس کے بعد آپ کی ٹینشن میں نمایاں کمی واقعی ہونا شروع ہو گئی ہے۔ دوچار دنوں میں سب اچھا ہی ہو گا، ان شاء اللہ

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ عرصہ دراز سے بیمار ہیں وہ بحکم اللہ شفایاب ہوں گے۔ کسی بھی قسم کے جادوٹونے وغیرہ سے نجات ملے گی۔ اب کسی جانب سے رقم بھی ہاتھ سے آنے کی امید بھی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج کا دن اچھا اور مالی لحاظ سے بڑا شاندار۔ غیر متوقع طور پررقم ہاتھ میں آنے کا امکان ہے اور جو لوگ کسی بھی مشکل میں ہیں۔ ان سے نجات ملے گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج کا دن روزگار کے حوالے سے اچھا ہے۔ غیر متوقع سلسلہ بنتا ہوا دکھائی دیتا ہے اور قرض وغیرہ والوں کے لئے اب اچھے دن ہیں۔ ذہنی سکون محسوس کریں گے۔

Leave a Reply