Aaj ka din jtnonline

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ایک بند دروازہ کھلنے کی امید ہے جو عرصہ دراز سے بند تھا۔ آج دوپہر کے بعد ہی صورتحال میں بڑی اچھی بہتری آ جائے گی۔ آپ کی ایک بڑی کوشش بھی کامیاب ہو سکتی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی دوسرے کی وجہ سے مشکل میں آئے ہوئے ہیں وہ اب تیزی سے اس سے نکلنا شروع ہو جائیں گے۔ آج کا دن بڑا اچھا اور مالی لحاظ سے بھی خاص قسم کی بہتری دے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ مالی طور پر پریشان ہیں۔ آج ان کے لئے خاص ریلیف ہے۔ اور آج آپ کی صحت کی خرابی میں بھی بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔ بندش والے بھی آزادی محسوس کریں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ضرورتیں اس وقت تک پردہ غیب سے پوری ہوتی رہیں گی۔ جب تک آپ کی نیت صاف رہے گی۔ جب دل میں بال کے برابر بھی کسی کے لئے غلط خیال آیا۔ کام خراب ہو جائے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ جس بات کا خوف اپنے دماغ پر سوار کئے ہوئے ہیں اس میں کسی بھی نقصان کا کوئی بھی اندیشہ نہیں ہے۔ اس وقت جو کام کرنا چاہتے ہیں۔ اللہ پاک کا نام لے کر شروع کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
صورتحال کسی بھی طرح ابھی آپ کے حق میں نہیں ہے۔ آپ کو ابھی محتاط ہو کر استخارے کی مدد سے چلنے کی ضرورت ہے۔ اپنوں کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج صبح سے ہی دماغ پر بلا وجہ کا بوجھ محسوس ہوگا۔ طبیعت میں بے چینی ہو گی اس لئے اگر صبح پرندوں کو خوراک ڈال دیں اور دو بھوکوں کو کھانا کھلا دیں تو بہتر رہے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کسی بھی قانونی معاملات میں ہیں لوگ انشاء اللہ اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔ اور نوکری میں بھی جاری پریشانی کا خاتمہ ہوتا نظر آ رہا ہے۔ایک اپنا ہی مخالفت پر لگا ہوا ہے۔ آپ ہوشیار رہیں۔

ابھی جوابی وار نہ کریں اس کے لئے مناسب وقت نہیں ہے۔ اور تھوڑا سا انتظار کرنا بہتر ہے۔ فی الحال روز گار پر توجہ دیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک اپنا ہی مخالفت پر لگا ہوا ہے۔ آپ ہوشیار رہیں ابھی جوابی وار نہ کریں اس کے لئے مناسب وقت نہیں ہے اور تھوڑا سا انتظار کرنا بہتر ہے۔ فی الحال روز گار پر توجہ دیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
حالات میں اب غیر متوقع تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور تبدیلی کی ہر نئی ہوا آپ کے لئے بے حد موزوں رہے گی۔ جو لوگ کسی حوالے سے بھی پریشان ہیں اب سکون لیں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
کاروباری حالات ان دنوں نقصانات ظاہر کر رہے ہیں۔ آپ کو جس بھی طرف کوئی لالچ دے رہا ہے اس کی باتوں میں مت آئیں۔ آج صرف دعائوں پر یقین رکھ کر چلیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
بدنظری میں بار بار آ رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے مشکلات بھی بڑھ رہی ہیں آج صدقہ تو ضرور دیں۔ لیکن اس کا مستقل حل بھی تلاش کریں۔ اگر آگے بڑھنا ہے تو۔

Leave a Reply