آج کا دن کیساگزرے گا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
دوپہر کے بعد صورت حال میں بہتری آ جانے کی امید ہے اور جو اثرات محسوس کئے جا رہے ہیں۔ اس میں بھی نمایاں کمی ہونا شروعہو گئی ہے۔آج آپ کو خودبخود اندازہ ہو جائے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
کسی بھی بڑے کام میں ہاتھ مت ڈالیں۔ نظر بد کی کیفیت مسلسل تنگ کئے ہوئے ہے۔ آپ کا کام خراب ہو سکتا ہے۔ آج آپ کی طرف سے صدقہ جاری رہنا چاہیے اور زبان بھی بند رکھیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں وہ اپنے پارٹنر پر گہری نظر رکھیں۔ خاص طور پر اکاؤنٹ کے معاملات خود دیکھیں اور نوکری کرنے والے بھی کاغذات اچھی طرح چیک کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اچھا دن ہے۔ ایک بوجھ سے نجات ملے گی اور جن حالات کا پہلے کافی دنوں سے سامنا رہا ہے۔ اب اس میں نمایاں تبدیلی رونما ہونا شروع ہو جائے گی جو آپ کے حق میں ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
غصہ کم کریں۔ برداشت کی عادت ڈالیں اور کسی دوسرے کے معاملے میں ہرگز ہاتھ مت ڈالیں۔ورنہ ساری بات آپ پر آ جائے گی۔ آج اپنے کام سے کام رکھنے والے ہی خوش رہیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
صورت حال دن بدن آپ کے حق میں بہتر ہوتی جا رہی ہے۔ آپ جس بھی مسئلے سے دوچار تھے۔ اس سے نجات ملے گی اور گھر میں کشیدگی ختم ہو کر سکون کی فضا بن جائے گی۔ ان شاء اﷲ

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کی لاپرواہی سے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آپ کو اپنے معاملات میں خاص توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے اور منت سے کام لینا ہوگا ، مناسب حکمت عملی کے ساتھ ، پھر کامیابی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
روزگار کا خانہ بحکم اﷲ مسلسل بہتری میں آتا چلا آ رہا ہے۔ آپ تھوڑی سی توجہ دے کر اس سے پورا پورا فائدہ اٹھائیں۔ اور کاروباری حضرات جہاں سرمایہ کاری کرنی ہے وہ کر سکتے ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ان دنوں حالات میں جو تبدیلی آ رہی ہے اس کا فائدہ اس وقت ہی ہو سکتا ہے جب آپ حقوق العباد کے حوالے سے اپنے معاملات ٹھیک کرکے چلیں گے اور اپنی سطح سے اب نیچے آ جائیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
استخارے سے کام لیں، کیونکہ اندازہ ہو رہا ہے کہ آپ غلط سمت سفر کررہے ہیں۔ اگر آپ نے مسلسل غلطی کی تو مشکلات میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔ ابھی موقع مل رہا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کو بار بار مشورہ دیا جا رہا ہے کہ اپنے رزق حلال کے معاملات کو اچھی طرح چیک کریں۔ اگر کسی جگہ گڑبڑ ہے تو اس کو فوری ٹھیک کریں ورنہ بعد میں بڑی پریشانی ہوگی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کی ایک کامیابی تو آج آپ کے لئے خوشخبری کا دروازہ کھول دے گی۔ دوسرا آپ اب پورے اعتماد کے ساتھ اپنے کام پر توجہ دے سکتے ہیں۔ امید ہے کہ اب بہت کچھ ہے آپ کے لئے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: