آج کا دن کیساگذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو جس پریشانی نے تنگ کیا ہوا تھا امید ہے دوپہر کے بعد ہی وہ حل ہونے کی پوزیشن میں ہو۔ صبر کریں اور انتظار کر لیں۔ امید ہے کہ چھوٹی رقم بھی حاصل ہو جائے گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ڈر اور اندیشہ ہے کہ آپ کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہو جائیں۔ ان دنوں آپ کی طرف سے کسی خوف کا سامنا ہے۔ آپ نہایت ہی سنبھل کر چلیں اور صدقے سے کام لیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
کیوں گھبرا رہے ہیں کسی بات کو لے کر آپ کے دماغ میں کیا چل رہا۔ حالانکہ زائچہ تو ایسی کوئی بات ظاہر نہیں کر رہا۔ توکل سے کام لے کر اپنے مقصد کی جانب بڑھیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک اہم معاملے میں عین موقع پر جا کر رکاوٹ ہو سکتی ہے، کیونکہ آپ ابھی تک کسی جکڑن و بندش میں آئے ہوئے ہیں۔ اس لئے حوصلہ رکھیں۔ اور نماز سے مدد لیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اچھا دن ہے امید ہے جو سوچ کر گھر سے نکلیں گے اس میں کامیاب ہو جائیں گے آج روز گار کے حوالے سے اچھی خبر ہے۔ البتہ کسی کی بیماری وغیرہ کی اطلاع بھی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
صرف لاپرواہی سستی ا ور نا مناسب حکمت عملی کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے کہ آپ کا کام بنتے بنتے رک جاتا ہے۔ آپ اپنے اندر تھوڑی سی ہمت پیدا کریں۔ بس محنت کرنی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اچھا ہونے کی امید ہے ہر معاملے میں اور جو لوگ کسی بھی معاملے کو لے کر پریشان تھے، آج اس سے نکل جائیں گے۔ اس وقت پرانے مسئلے بھی ٹھیک ہو سکتے ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج ایک اہم دن ہے اگر سنجیدہ ہو کر اپنے روز گار کی طرف محنت کریں گے اور مناسب پلاننگ کے ساتھ چلیں گے تو بڑی اچھی کامیابیاں بھی ملنا شروع ہو جائیں گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج اچھا دن ہے اللہ نے چاہا تو آپ کو بڑے مشکل معاملے سے نکلنے کی خبر ملے گی لیکن اب کسی کا اعتبار کر کے اکیلے ہی قدم اٹھانے کا مشورہ دیا جا رہا ہے خیال کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
عطارد جو مال سے تعلق رکھتا ہے آپ کے زائچے میں آ گیا ہے۔ آپ کی مالی مشکلات انشاء اللہ ضرور کم ہوں گی۔ اور آپ کو اپنے پرانے کسی ساتھی سے مالی فائدہ بھی مل سکتا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک بھی کامیابی نہیں مل رہی مالی معاملات سخت کمزور ہیں دعا اور نماز کی پابندی ضروری ہے۔ اللہ کے حضور سچی توبہ سے کام لیں۔ یہ ہی ایک واحد راستہ ہے آپ کے لئے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ان دنوں اہم فیصلے ضروری ہیں جن سے آگے چل کر آپ کی قسمت بدل سکتی ہے لیکن شرط ہے کہ نیت صاف ہو۔ ور حقوق العباد کے حوالے سے غلطیاں ٹھیک ہو جائیں۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: