Aaj ka din jtnonline 116

آج کا دن کسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جو بھی معاملات خراب ہو چکے تھے۔ امید ہے کہ اب وہ تیزی سے بہتری کی جانب جائیں گے۔ اس کے لئے آپ کو خود بھی مناسب حکمت عملی اپنانی ہے اور صرف اپنے کام سے کام رکھنا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اللہ نے چاہا تو اپنے مقصد میں آسانیاں پیدا ہوں گی اور جو لوگ آپ کو پچھلے کافی دنوں سے تنگ کر رہے تھے۔ وہ بھی اب خود بخود پیچھے ہٹ جائیں گے۔ چھوٹی رقم بھی ملے گی آج۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
مشتری اب بھی زائچے میں بیٹھا ہوا آپ کو عزت دولت شہرت جیسے حصول میں بحکم اللہ مدد فراہم کر رہا ہے۔ آپ کے لئے اچھا موقع ہے۔ تھوڑی سی محنت خود بھی کرلیں تو بہتر ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
موجودہ جگہ میں ہی بہتری ملنے کا امکان۔ خاص طور پر روزگار کے حصول میں ان شاء اللہ بہتری کے موقع ملیں گے اور جس مقصد کے لئے بھی رقم درکار ہو گی اس کا حصول آسان ہو گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج شام کے بعد عطارد زائچے میں آئے گا تو روزگار کے حصول میں جاری مشکلات کا بھی خاتمہ ہو جائے گا جو لوگ کافی دنوں سے تنگ دستی کا شکار تھے۔ اب خوشخبری سن سکیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
مریخ مسلسل زائچے میں بیٹھا ہوا آپ کو غصہ بھی دلا رہا ہے۔ اور بلاوجہ کے وہم میں بھی ڈالے ہوئے ہے، مگر اندازہ ہے کہ کسی بھی قسم کا نقصان نہیں ہو گا۔ بس صدقے سے کام ضرور لیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
نحوست ابھی چل رہی ہے۔ آپ نماز کی پابندی جاری رکھیں اور ابھی کسی بھی معاملے میں رسک نہ لیں۔ سیدھا اور صاف چلنے کی کوشش کریں ، یہی آپ کے حق میں بہتر ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
سچی توبہ ضروری ہے۔ آپ کو ابھی تک اپنی غلطیوں کا اندازہ نہیں ہو رہا اور آپ صرف رزق حلال کمانے کی کوشش کریں۔ جو نصیب میں لکھا ہے وہ مل کر رہے گا۔ زیادہ مت بھاگیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اولاد کے کسی معاملے میں لاحق پریشانی ختم ہوگی۔ ممکن ہے رشے وغیرہ میں جو بندش محسوس کی جا رہی ہے۔ وہ اب بھاگ جائے۔ کاروباری حالات بھی اب ان شاء اللہ شاندار ہو جائیں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو ذہنی طور پر آنے والے وقت کے لئے خود کو تیار کرنا ہے۔ بہت کچھ بدلے گا۔ اس کی ابتداء ہو چکی ہے۔ بس دعا کریں کہ اللہ جو میرے حق میں بہتر ہے وہ معاملات کر دے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
الگ رہائش کی خواہش پوری ہو گی۔ جو خواتین عرصہ دراز سے بیمار ہیں وہ اب جلد شفایاب ہوں گی۔ آج چھوٹی رقم مل سکتی ہے اور روزگار میں بہتری کی کیفیت بھی محسوس ہو گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
صدقہ لازمی دیں۔ ایک بُرا وقت تھا جو اب ٹل گیا ہے۔ اب جو قدم اٹھان اہے وہ نہایت ہی سوچ سمجھ کر اٹھانا ہے۔ اور جن لوگوں نے آپ سے زیادہ کی ہے ، اللہ کے نام پر ان کو معاف کر دیں۔

Leave a Reply