166

آج کا دن کیسا رہے گا، جانیئے مواقع اوراحتیاط

Spread the love

آج مواقع اوراحتیاط

برج حمل، سیارہ مریخ 21 مارچ سے 20 اپریل 

آج کافی معاملات میں اچھا دن ثابت ہو رہا ہے، صبح سے آپکو اچھی خبریں ملنا

شروع ہو جائینگی اور جس بھی طرف سے پریشانی آ رہی ہے وہ بھاگ جائیگی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اولاد کے اوپر ضرورت سے زیادہ بھروسہ نقصاندہ ہو سکتا ہے، آپ اس وقت

جس معاملے میں ان پر اعتبار کر رہے ہیں وہ مناسب نہیں غور کریں اور آج

کام پر بھی توجہ دیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اپنے راز اپنے اندر ہی رکھیں۔ ضرورت سے زیادہ اوپن ہونے سے نقصان ہو

سکتا ہے، آج کا دن قدرے مشکل ہے۔ آپ کو وقتی طور پر پریشانی کا سامنا بھی

کرنا پڑ سکتا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

کسی بھی ایسے معاملے کو لے کر ہرگز پریشان نہ ہوں جس بھی طرف سے

پریشانی آ رہی ہو اور گھریلو ماحول میں جاری کشیدگی کم کرنے کیلئے اب

اپنا رول ادا کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں اس میں ناکامی ملتی ہے۔ آپ کسی وجہ سے پکڑ

میں آنے لگتے ہیں۔ جس بھی طرح سے غلطیاں ہوئی ہیں ان کی اصلاح کریں توبہ

کیساتھ۔

برج سنبلہ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

حالات کے مطابق قدم اٹھانے کی اشد ضرورت ہے، بلا وجہ کسی کی باتوں میں

آکر غلط فیصلے مت کریں۔ آج کا دن اچھا ہے اور ایک اچھا قدم بہت کچھ دلا

سکتا ہے۔

برج میزان، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج کا دن بہت اچھا دن ہے آپ کو کسی حوالے سے بڑی خوشخبری ملے گی اور

رقم کا حصول بھی آسان ہو گا۔ خاص طور پر قرض وغیرہ کے حوالے سے بھی

اہم خبر ملے گی۔

برج عقرب، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

بندش والی پوزیشن دکھائی د ے رہی ہے۔ آپ کو آج فوری طور پر حسب توفیق

صدقہ دینے کی اشد ضرورت ہے اور جو لوگ نظر بھی ساتھ اتاریں تو جلدی

نجات پا لیں گے۔

برج قوس، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ایک اہم معاملے میں رکاوٹ نظر آتی ہے۔ آپ کو ابھی انتظار کرنا ہوگا، جلد بازی

کریں گے تو مسئلہ بڑھ جائے گا۔ بالخصوص شادی شدہ حضرات اپنی شریک

حیات کی صحت کا خاص خیال رکھیں۔

برج جدی، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

نیا رشتہ قائم کرتے ہوئے جلد بازی نہ کریں شاید اس میں کچھ گڑبڑ ہے بہرحال

ابھی سکون سے چلیں اور دوسروں کو اچھی طرح چیک کریں۔ مخالفت والا خانہ

بھی کھلا ہے۔

برج دلو، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

ایک اہم معاملے میں کامیابی ملنے کا امکان ہے۔ آپ کو اپنے روزگار میں بھی

بہتری ملنے کی امید ہے اور جو لوگ تبدیلی کے خواہشمند ہیں وہ بھی اچھی خبر

سن لیں گے۔

برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

کسی طرف سے مسلسل پریشانی آ رہی ہے۔ آج صبح ہی صدقہ دے دیں تو بہتر

رہے گا اور اپنوں سے بھی قدرے محتاط رہیں۔ خوش دلی سے ملیں ہر راز کی

بات بالکل نہ کریں۔

آج مواقع اوراحتیاط

Leave a Reply