kundli jtnonline 135

آج مبارک دن، برج حمل، ثور، اسد، قوس، جدی ہدایات پرعمل کریں

آج مبارک دن

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

مبارک دن ہے کوئی دلی مراد پوری ہو نے کیساتھ ساتھ روز گار کے بارے میں

بھی اچھی خبر مل سکتی ہے، جو لوگ عرصے سے بیکار تھے کام پر لگ

جائیں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ تیزی سے اب اپنے مقاصد کی جانب سفر کر رہے ہیں، پچھلے دنوں بڑے

سخت حالات دیکھے ہیں۔ اب اللہ نے چاہا تو اُنکا ازالہ بھی ممکن ہو سکے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آج گھریلو ماحول میں قدرے کشیدگی دکھائی دے رہی ہے، اپنے غصے کو ٹھنڈا

رکھیں۔ اور درگزر سے کام لیں گے، تو خراب وقت ٹل ہی جائیگا، انشاء اللہ۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

گھبرانے کی ضرورت نہیں، اب صورتحال میں تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا

ہے آپکو وہ کام ہونے کی اطلاع بھی ملے گی جس کیلئے کافی دنوں سے

پریشان تھے۔

—————————————————————————–
قارئین : اپنے ستارے کا مکمل احوال جاننے کیلئے یہاں کلک کریں
—————————————————————————–
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آج آپ کسی کے کام آئیں گے، اور یہ کام کرکے بڑی خوشی بھی محسوس کریں

گے. جو لوگ عرصہ دراز سے بیکار تھے، اب نیا سلسلہ بنتے ہوئے بہت جلد

دیکھیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آج اپنوں کی جانب سے کسی بات پر اختلافات کا اندیشہ ہے، آپکو اپنے غصے کو

قابو میں رکھنا اور ہر صورت درگزر سے کام لینا ہوگا، تاکہ معاملہ خراب نہ ہو۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج ملی جلی کیفیت والا دن ہے، آپ جس بھی کام کو کر رہے ہیں، بس اس میں ہی

دلچسپی لیں دوسرا کام کرنے کی پوزیشن میں ابھی نہیں ہیں، خاموشی سے چلیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

توکل جس قدر مضبوط ہو گا، کام بھی اس قدر تیزی سے اور آپ کے حق میں ہوگا۔

ان دنوں نماز سے مدد لیں، اور دوبارہ توبہ توڑنے کی کوشش نہ کریں۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

صورتحال بڑی شاندار ہو رہی ہے، آپ بس خاموشی سے اللہ پاک سے مدد مانگ

کر چلتے رہیں، اور پھر اِسکا کرم دیکھیں، نیت صاف رکھنا بے حد ضروری ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آج کا دن اچھا اور مہربان ہے، آپ کی بڑی مشکل حل ہو سکتی ہے، اور اضافی

رقم بھی مل سکتی ہے۔ اب دوبارہ پٹڑی پر چڑھے ہیں تو کچھ وقت تو لگے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آج شام تک بندش سے نکلنے میں کامیاب ہونگے، جب زحل اور عقرب زائچے

سے نکل جائیگا، تب جا کر آپ کے کئی مسائل حل ہونا شروع ہو جائیں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کو ضرور انعام ملے گا، کہ جس قدر مشکل وقت آپ نے گزارہ ہے، بس تھوڑا

سا انتظار کر لیں، انعام خود چل کر آپ تک پہنچ جائیگا، انشاء اللہ۔

آج مبارک دن

Leave a Reply