آج شام سے منگل تک خیبرپختونخوا میں بارشوں، تیز ہواﺅں کی پیشگوئی

آج شام سے منگل تک خیبرپختونخوا میں بارشوں، تیز ہواﺅں کی پیشگوئی

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید خان) آج شام سے منگل

Journalist Imran Rasheed

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے مغربی ہواﺅں کے نئے سلسلے کے ملک

میں داخل ہونے سے آج شام سے منگل کے روز تک خیبر پختونخوا کے مختلف

اضلاع میں بارشوں اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ جس کے بعد پی ڈی ایم اے

خیبر پختونخوا نے بھی صوبہ بھر کی تمام ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا-

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ تیز بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ

اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایات دیدی ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر

مکمل فعال ہے، عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر

دیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر

اختیار کریں اور موسمی صورت حال سے باخبر رہیں۔ یاد رہے محکمہ موسمیات

کے مطابق وقفے وقفے سے منگل کے روز تک بارشوں کا سلسلہ سے جاری

رہیگا، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ،

دیر، چترال، پشاور، کوہاٹ میں بارش کا امکان ہے۔

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

دوسری جانب ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال مون سون سیزن کے

دوران ملک بھر میں 3 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔ سندھ میں سب سے زیادہ 18 فیصد،

آزاد کشمیر میں 17 فیصد جبکہ پنجاب میں 9 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔ رپورٹ کے

مطابق ملک کے کچھ ریجنز میں معمول سے زائد مون سون بارشیں بھی ریکارڈ

کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں 21 فیصد، بلوچستان میں 18 فیصد

اور خیبرپختونخوا میں 5 فیصد معمول سے زائد بارشیں ہوئیں، صرف کچھ علاقوں

میں معلوم سے زائد مون سون بارشیں ہوئیں۔ اس رپورٹ کے حوالے سے ماہرین کا

کہنا ہے کہ رواں سال ملک میں مون سون بارشوں کا سیزن معمول سے زیادہ طویل

رہا، اس کے باوجود بارشیں کم ہوئیں۔ بتایا گیا ہے کہ رواں سال مون سون سیزن

کافی طویل ہو گیا، عمومی طور پر پاکستان میں مون سون بارشوں کا سیزن ستمبر

کے وسط سے ختم ہونے لگتا ہے، تاہم رواں سال ملک میں اکتوبر کے دوسرے

ہفتے سے مون سون سیزن اپنے اختتام کے قریب پہنچے گا۔

آج شام سے منگل ، آج شام سے منگل ، آج شام سے منگل ، آج شام سے منگل

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply