kundali jtnonline

آج سے آئندہ سات روز کے ستاروں کا احوال، جتن کُنڈلی کا خصوصی وظیفہ

Spread the love

آج سے آئندہ سات

=—= خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9 مرتبہ دورد پاک اور سات بار سورۃ ق کی پہلی پانچ آیات کریمہ کا ورد کریں، جمیع مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کریں، حسب توفیق صدقہ دیں، انشاءاللہ العزیز سب خیر ہو گی-

=—–= بُرج حمل =—–=

حالات کے مطابق چلنے کی سمجھ نہیں آ رہی ہو تو پھر اپنے سارے معاملات کو

سپرد اللہ کر دینا چاہئے اور اگر کوئی قدم اٹھانا بھی ہے تو استخارے کی مدد سے

اٹھائیں، جلد بازی میں کام خراب مت کریں۔ جو لوگ عرصہ دراز سے پریشان ہیں

اور ان کا کوئی بھی سلسلہ نہیں بن رہا تو بڑی امید ہے کہ وہ بہت جلد کوئی بڑی

خوشخبری سن سکیں گے اور روز گار کا معاملہ حل ہو گا۔

=—–= بُرج ثور =—–=

اس وقت آپ کی ایک بڑی مشکل، انشاءاللہ حل ہونے کو ہے، جس نے کافی دنوں

سے آپ کو پریشان کیا ہوا تھا، اب معاملا آپ کے حق میں ہوتا محسوس ہو رہا ہے،

جو لوگ پہلے کافی دنوں سے بیماری میں مبتلا تھے، اب وہ تیزی سے اس سے

نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔ کاروباری حضرات کو شراکت کی پیشکش بھی

ملنے کا امکان ہے۔ اس پر غور کریں۔

=—–= بُرج جوزہ =—–=

جن لوگوں نے اپنے گھر میں کافی دنوں سے پریشانی دیکھی ہے وہ اب اس سے

آہستہ آہستہ نکلنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ اگلے چند دنوں میں مکمل طور پر

نجات حاصل کر لیں گے۔ قرض کا مسئلہ ہو یا کاروبار کا دونوں میں خاص قسم کی

بہتری کی خبریں ملنے کا امکان ہے اور بلاک رقم بھی واپس آ سکتی ہے۔ اب آپ

ہر طرح کی بندش وغیرہ سے بھی آزاد ہیں۔

=—–= بُرج سرطان =—–=

تبادلے کا امکان ہے، بعض افراد وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ لینے کا بھی سوچیں

گے۔ ان دنوں دماغ بوجھل ہے اور کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کس طرف قدم

اٹھایا جائے۔ آپ نماز اور ذکر الٰہی سے مدد لیں اور چند دنوں تک خانگی امور میں

بھی مکمل خاموشی اختیار کریں، انشاءاللہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ اس وقت

مالی طور پر بھی کسی جانب سے بڑا فائدہ ملنے کی امید ہے۔

=—–= بُرج اسد =—–=

آپ کی ایک بڑی کوشش کامیابی سے ہمکنار ہو گی، آپ جس بھی مشکل میں تھے

اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے، انشاءاللہ ، اب صرف آپ کو روز گار کی

طرف دیکھنا ہے، اس میں تھوڑی سی محنت بڑی کامیابی دلائے گی۔ اس وقت

کسی بڑی آفر کی پیشکش بھی ہو سکتی ہے اور آپ کی نوکری میں تبدیلی کے

حوالے سے بھی اچھی خبر آ سکتی ہے۔ ایک گھریلو کام بھی بڑے خوبصورت

انداز سے ہو جائے گا۔

=—–= بُرج سنبلہ =—–=

لوگ جو کسی بھی قسم کی الجھن کا شکار ہیں وہ انشاءاللہ اس میں سے نکل جانے

میں کامیاب ہوں گے۔ ان کو اس ہفتے روزانہ کی بنیاد پر اچھی خبریں ملیں گی۔

مستقبل کے حوالے سے اب صورتحال غیر یقینی طور پر بدل کر آپ کے حق میں

ہو رہی ہے، پریشان ہونا چھوڑ دیں اور اللہ پر بھروسہ کریں، وہ دن نہیں رہے تو

یہ بھی نہیں رہیں گے۔ اب امید ہے کہ سب اچھا ہی ہو گا۔

=—–= بُرج میزان =—–=

اپنے مسئلے سے نکلیں اور بھی کام ہیں زمانے میں، آپ ایک بات کے پیچھے پڑ

جاتے ہیں، پھر بہت بڑی ٹینشن اپنے سر پر سوار کر لیتے ہیں۔ اس وقت یہ آپ کی

صحت بھی خراب کر سکتی ہے اور دوسروں سے آپ کے تعلقات بھی، اس لئے

سنبھل کر چلیں، آپ کو روزگار پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، کوئی اہم فیصلہ

بھی کرنے کی پوزیشن میں ہیں، ہو سکے تو اب کر گزریں، وقت کا تقاضا ہے۔

=—–= بُرج عقرب =—–=

آپ کو کسی بھی ایسے مسئلے سے دور رہنا ہو گا، جس کا تعلق اولاد کے مستقبل

سے ہو۔ اب وہ وقت نہیں رہا کہ اولاد آپ کی بات مانیں، آپ کی عزت اسی میں ہے

کہ خاموش رہیں اور جو ہوتا ہے وہ ہونے دیں۔ آپ نے اپنا حساب دینا ہے، انہوں

نے اپنا۔ اس وقت کاروباری حضرات کے لئے بڑے اچھے مواقع بن رہے ہیں، وہ

ان کو اپنے ہاتھوں سے مت جانے دیں، ورنہ دوبارہ چانس نہیں ملے گا۔

=—–= بُرج قوس =—–=

بندش یا جادو ٹونہ وغیرہ کے اثرات بالکل نہیں ہیں، کسی نے آپ کو وہم میں ڈالا

ہوا ہے، آپ اس سے آزاد ہیں۔ اس وقت صرف اپنے روزگار پر توجہ دیں، اس میں

آپ کی محنت کمال کے رنگ دکھائے گی اور سابقہ نقصانات کا بھی ازالہ ممکن ہو

سکے گا۔ نیا رشتہ طے کرنے میں جلد بازی بالکل نہ کریں، سوچیں سمجھیں، پھر

کوئی قدم اٹھائیں۔ ابھی تو لوگ مناسب نہیں لگتے۔

=—–= بُرج جدی =—–=

معاملات دوبارہ قابو میں آنا شروع ہو گئے ہیں، آپ بالکل پریشان نہ ہوں، اگر

اچھے مواقع مل رہے ہیں تو ان سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، اس وقت آپ رسک لینے

کی پوزیشن میں بھی ہیں۔ اس سے اچانک ہی صورتحال میں بڑی شاندار تبدیلی

بھی آ سکتی ہے۔ جو لوگ کسی بھی گھریلو الجھن کا شکار ہیں، وہ انشاء اللہ اس

سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور نئی راہیں کھلیں گی۔

=—–= بُرج دلو =—–=

آپ کچھ عرصے تک تو بڑے اچھے چلے ہیں اور ہر چیز سے توبہ کر کے بیٹھ

گئے تھے، مگر اب پھر وہی راہیں اپنالی ہیں اور دوبارہ سے پٹڑی سے اتر گئے

ہیں، یہ خود کے ساتھ ظلم ہے۔ تقدیر بار بار موقع نہیں دیتی، زندگی بنانے کا، اب

یہ مل رہا ہے تو آپ کی توجہ دل کے معاملات کی طرف جا رہی ہے، آپ کا اپنا

نفس آپ کے قابو میں نہیں ہے۔ ابھی وقت ہے توبہ کر لیں اور واپسی کا راستہ

اختیار کریں۔

=—–= بُرج حوت =—–=

جن افراد نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ ابھی تھوڑا انتظار کر لیں اور اگر کوئی

شراکت داری کی پیشکش کرے تو اس کے پیسوں سے کریں۔ آپ صرف اس میں

محنت کریں تو بہتر رہیگا، نوکری میں تبادلے کا امکان ہے۔ بعض تو اب

ریٹائرمنٹ لینے پر بھی غور کریں گے، بیرون ملک جانے کے خواہش مند افراد

کو ایک مرتبہ پھر اس کا موقع نصیب ہو گا، کوشش جاری رکھیں۔

آج سے آئندہ سات ، آج سے آئندہ سات ، آج سے آئندہ سات ، آج سے آئندہ سات

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply