Aaj ka din jtnonline

ستاروں کی چال میں آپ کا آج کیسے گذرے گا، جانیئے “جتن” کیساتھ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آج ستاروں کی چال

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج اچھا دن رہے گا، آپ کیلئے صورتحال دن بدن اچھی ہوتی چلی جا رہی ہے اور راستے صاف ہو رہے ہیں۔ بس اپنی سطح سے تھوڑا سا نیچے آ کر کام کرنا پڑے گا پھر سب اچھا ہے۔ ( یہ بھی پڑھیں )

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

لوگوں کی باتوں میں آکر بلا وجہ راستے کو مت بدلیں۔ اگر سمجھ میں نہیں آ رہا تو پھر آپ استخارے سے کام لے لیں، اس سے کسی بھی قسم کا کوئی شک باقی نہیں رہے گا اور مسئلہ حل ہوگا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

غلط راستے کی جانب مت جائیں، اپنی اصلاح کریں، آپ کو پہلے بھی آپ کے غلط فیصلوں نے مشکل میں ڈالا تھا۔ اب بھی کوئی ایسا ہی سلسلہ دکھائی د ے رہا ہے۔ اللہ سے مدد مانگیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

توکل سے کام لیں، جس دن آپ میں توکل آ گئی اس دن آپ کی دنیا ہی بدل جائیگی، اس وقت آپ کے لئے قدرے پریشانی اور مشکل ہے۔ توبہ کریں۔ یہ آپکی اپنی پیدا کردہ ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

صبر سے کام آپ میں برداشت ختم ہوتی جا رہی ہے، آپ خود کو دوسروں سے دور کر کے خود اکیلا رہنا چاہ رہے ہیں۔ غصہ کم کر کے اپنے معاملات کی فوری اصلاح ضروری ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

دوتین یوم میں جب ستارے اپنی پوزیشن بدلیں گے، تو آپ سے ساری پریشانیاں انشاء اللہ ختم ہو جائیں گی، اور راستے کی رکاوٹیں بھی خودبخود دور ہو جائیں گی۔ ابھی صبر کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

توبہ کر کے اپنے معاملات فوری طور پر ٹھیک کریں۔ ایک اچھا وقت چل رہا ہے جو کہ مناسب حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے خراب ہو رہا ہے۔ ایسے مواقع قسمت سے ملتے ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

بدنظری یا بندش وغیرہ بالکل نہیں ہے، سب اللہ کا شکر ہے اگر کوئی مسئلہ ہے تو تمام معاملات میں آپ کی لاپرواہی ہے۔ حالات کے مطابق چلیں گے تو ہی آپ کو فائدہ ملے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آج کا دن آپ کو وارننگ دے رہا ہے کہ دل لگی والے سارے معاملات چھوڑ دیں، اگر اپنی خیریت چاہتے ہیں تو اس وقت ایسا کرنا خود کے پائوں پر کلہاڑی مارنے کے برابر ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

شاید آپ کی سمت ٹھیک نہیں ہے۔ آپ کو ان معاملات کو چیک کرنا چاہئے اور جس معاملے میں سمجھ نہ آئے آپ استخارے کی مدد لے لیں۔ تو زیادہ بہتر ہے۔ راستے کا تعین آسان ہوگا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اپنی نظر اتاریں، نحوست وغیرہ جیسے معاملات محسوس ہو رہے ہیں۔ آپ بے حد بدنظری کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اللہ پاک سے دعا کیا کریں کہ آپ کو ہدایت دے کہ آپ نمازی ہو جائیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

صورتحال خراب ہونے سے بچائیں۔ آپ غصہ بہت کرتے ہیں جو پریشانیوں کی اصل وجہ ہے۔ اس وقت آپ کی ذرا سی غلطی بڑے نقصان کا موجب بن سکتی ہے۔ وارنگ دی جا رہی ہے۔
آج ستاروں کی چال

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply