Aaj ka din jtnonline 67

آج آپ کے ستاروں کی چال کیا کہتی ہے؟ جانیئے مواقع اوراحتیاط

آج ستاروں کی چال

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

زکر الٰہی کثرت سے کیا کریں۔ آپ بہت غافل ہو رہے ہیں۔دنیا داری میں مکمل پڑ چکے ہیں۔ اس لئے اب ذہنی و قلبی سکون بھی نصیب نہیں ہو رہا توبہ سے کام لیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آج دوپہر کے بعد مشتری زائچے میں داخل ہو گا تو اس کے بڑے شاندار اثرات محسوس ہوں گے اور جتنے دن بھی یہ یہاں قیام کرے گا۔ آپ کی موجیں لگ جائیں گی، انشاءاللہ

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اپنی غلطیوں کی توبہ کریں اور جہاں معافی مانگ سکتے ہیں، وہاں ضرور مانگیں اور جہاں ایسا نہیں کر سکتے ، ان کے لئے دعا کردیں۔ آپ کے کام خودبخود سیدھے ہوتے جائیں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اچھا دن ہے۔ پریشانی سے بحکم اللہ نکلے گا۔ اپنے اور اولاد کے بارے میں اچھی خبریں مل سکتی ہیں اور آج گھر میں جاری کشیدگی بھی بہت کم ہو سکتی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

من پسند جگہ تبادلے والوں کے لئے اب خوشخبری ہے۔ جلد اچھی اچھی خبریں سن کر ذہنی و قلبی سکون حاصل کریں گے۔ بس رزق میں جائز اورناجائز کا معاملہ ضرور چیک کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آج اپنوں کی جانب سے کسی بات پر اختلافات کا امکان ہے۔ اس لئے ٹھنڈے مزاج سے کام لیں تاکہ بڑے جھگڑے سے بچا جا سکے اور کوشش کریں کہ معاملہ آگے چلا جائے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

ایک اہم ضرورت پوری ہونے کے قریب ہے۔دوستوں کا تعاون حاصل ہوگا اور ہو سکتا ہے کہ وراثتی امور میں بھی کوئی اہم پیش رفت ہو جائے جو فائدہ مند ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ توبہ سے کام لیں تاکہ ماضی کی غلطیوں سے نجات حاصل کی جائے۔ اس طرح آپ بالکل پاک اور صاف ہو جائیں گے اور آپ کا دل روحانی قوتیں حاصل کر سکے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آج بڑا اچھا اور خوبصورت دن ہے۔ بڑے کام کے ہونے کی اطلاع ملے گی اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا۔صرف اپنے کام پر توجہ دیں، دوسروں سے دور رہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

اچھا وقت ہوتا ہے تو فضول کاموں میں لگ جاتے ہیں پھر بعد میں پچھتاوا ہوتا ہے۔ اب بھی وقت ہے اپنی پوزیشن ٹھیک کرلیں اور ان حالات کی قدر ضرور کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ اچھے بھلے چلتے ہوئے اپنی راہ سے ہٹ جاتے ہیں پھر بعد میں پچھتاوا ہوتا ہے جب نقصان ہوتا ہے تو اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ فوری اصلاح کرلیں تو بہتر ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

ایک اچھی خبر ملنے کا امکان ہے۔ جس کا تعلق آپ کے مستقبل سے ہوگا۔ آپ آج کسی معاملے کو نظر انداز نہ کریں۔ میرے خیال سے اس آپ کیلئے کافی کچھ پڑا ہوا ہے۔

آج ستاروں کی چال

Leave a Reply